بہار میں جرائم پیشہ افراد کے حوصلے بلند
پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے پارس اسپتال میں داخل چندن مشرا کو بدمعاشوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ قتل کے ایک کیس میں سزا کاٹ رہے چندن مشرا کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مخالف گروپ نے اس پر گولی چلا دی۔ پٹنہ کے ایس ایس پی کارتکیہ کے شرما نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
خطرناک مجرم تھا بکسر کا چندن مشرا
پٹنہ کے ایس ایس پی نے بتایا کہ بکسر کا بدنام زمانہ مجرم چندن مشرا قتل کے کئی معاملوں میں ملزم تھا اور اسے ایک کیس میں سزا بھی ہوئی تھی۔ وہ بہت خطرناک مجرم ہے، اسی وجہ سے اسے کچھ دن پہلے بکسر سے بھاگلپور جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس دوران س کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
𝐓𝐇𝐄 A̶M̶R̶I̶T̶ 𝐑𝐀𝐕𝐀𝐍 𝐊𝐀𝐀𝐋
The Most Sensational CCTV Video So Far 😱
This CCTV Footage is from Paras Hospital in #Patna, where a young man named Chandan Mishra, with a Criminal Background, was murdered yesterday.
These Shooters are Captured in the CCTV video; See… pic.twitter.com/wGHAvROQrm
— তন্ময় l T͞anmoy l (@tanmoyofc) July 17, 2025
چندن مشرا پر مخالفین نے چلائی گولی
انہوں نے کہا کہ چندن مشرا پر شاید مخالفین نے گولی چلائی ہے۔ چندن کو کچھ گولیاں لگی ہیں۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ فائرنگ کرنے والے کی تصاویر مل گئی ہیں اور اب اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔ بکسر پولیس کی مدد سے شوٹر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
دو بائک سواروں نے چندن پر چلائی گولی
جب ایس ایس پی سے پوچھا گیا کہ چندن مشرا کو کتنی گولیاں لگیں تو انہوں نے کہا کہ یہ تو پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی پتہ چلے گا۔ حالانکہ، یہ بات یقینی ہے کہ اسے کئی گولیاں ماری گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کی جا رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو لوگ بائک پر آئے اور انہوں نے چندن مشرا پر گولیاں چلائیں۔
اسپتال کے سیکورٹی نظام پر اٹھے سوال
ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ اسپتال میں ڈیوٹی پر موجود چوکیدار سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے کہ اس نے جرائم پیشہ افراد کو بغیر چیکنگ کے اسپتال میں کیسے داخل ہونے دیا۔ اس واقعہ سے اسپتال کے سیکورٹی نظام پر بھی سوال کھڑے ہو گئے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




