Bharat Express

آرجے ڈی لیڈر بیما بھارتی کے گھر کی قرقی، گوپال یادوکا قتل معاملے میں ہوئی کارروائی، دروازہ اور کرسیاں تک لے گئی پولیس

آرجے ڈی لیڈراورسابق رکن اسمبلی بیما بھارتی کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ ان کے گھرکی قرقی ہوئی ہے۔ اس میں دروازہ، صوفے کی کرسی سمیت گھر کا دیگر سامان کی قرقی-ضبطی ہوئی ہے۔ بھوانی پورواقع بھیٹا گاؤں میں اس کارروائی کے دوران تقریباً 7 تھانون کی پولیس موجود رہی۔

آرجے ڈی لیڈر اور سابق وزیر بیما بھارتی کے گھر کی قرقی ہوئی ہے۔

بہارمیں سابق وزیراورراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) لیڈربیما بھارتی کے خلاف پولیس نے بڑی کارروائی کی ہے۔ پورنیہ پولیس نے ان کے گھرکی قرقی کی ہے۔ عدالت کے حکم پربیما بھارتی کے خلاف پولیس کی یہ کارروائی بھوانی پورکے مشہورتاجرگوپال یادوکا قتل سانحہ میں کی گئی ہے۔ قتل سانحہ میں پولیس نے بیما بھارتی کے شوہراودھیش منڈل اور بیٹے راجا منڈل کو ملزم بنایا تھا۔ اس میں اودھیش منڈل نے عدالت میں سرینڈرکردیا تھا۔ راجا منڈل ابھی بھی فرارہے۔ ایسے میں پورنیہ پولیس نے قرقی ضبطی کی کارروائی کرنے کے لئے عدالت میں درخواست دی تھی۔ اس کے بعد عدالت کے حکم کے بعد یہ کارروائی ہوئی۔

اس معاملے میں ابھی تک سابق رکن اسمبلی بیما بھارتی کا کوئی بیان نہیں آیا ہے۔ پورنیہ پولیس سپرنٹنڈنٹ کارتکیہ شرما کا کہنا ہے کہ سابق رکن اسمبلی بیما بھارتی کے شوہراوربیٹے کے خلاف وارنٹ جاری ہوا تھا۔ اس میں اودھیش منڈل نے خودسپردگی کی تھی جبکہ بیٹا راجا منڈل ابھی فرار ہے۔ اس کی وجہ سے قرقی-ضبطی کی کارروائی ہوئی ہے۔