بہار اسمبلی انتخابات میں دو مرحلوں میں ہونے والی ووٹنگ کے بعد 14 نومبر کو نتائج جاری کیے گئے۔ اس انتخاب میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو زبردست کامیابی ملی ہے۔ اب نئی حکومت کی تشکیل کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اسی دوران وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ طلب کی ہے۔بہار میں این ڈی اے کو ملی جیت کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ میٹنگ پیر کو صبح 11:30 بجے پٹنہ میں ہوگی۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں نئی حکومت کی تشکیل پر غور ہونے کا امکان ہے، ساتھ ہی حلف برداری کی تقریب کی تاریخ بھی طے کی جا سکتی ہے۔
سکریٹریٹ نے جاری کیا حکم
بہار حکومت کے کابینہ سکریٹریٹ محکمہ کی جانب سے ایک خط جاری کیا گیا ہے۔ نتیش حکومت کے خصوصی سکریٹری اروند کمار ورما کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا ہے کہ ہدایت کے مطابق پٹنہ کے مرکزی سکریٹریٹ میں واقع کابینہ ہال میں پیر یعنی 17 نومبر کو صبح 11:30 بجے سے کابینہ کی میٹنگ ہوگی۔اس خط میں کہا گیا ہے کہ بہار کے اطلاعات و عوامی رابطہ محکمہ کے ڈائریکٹر سے درخواست ہے کہ کابینہ کی میٹنگ کے بعد انفارمیشن بھون کے آڈیٹوریم کو فراہم کرتے ہوئے پریس کانفرنس کی مناسب انتظامات کیے جائیں۔
گاندھی میدان چار دن کے لیے بند
اس سے پہلے پٹنہ کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے چار دن کے لیے پٹنہ کے گاندھی میدان کو بند کرنے کا حکم جاری کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاندھی میدان میں لوگوں کے داخلے پر 17 نومبر سے 20 نومبر تک مکمل پابندی رہے گی۔ گاندھی میدان میں حلف برداری کی تقریب ہونے کا امکان ہے، اسی لیے ڈی ایم نے میدان میں داخلے پر روک لگا دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں عوام نے این ڈی اے کو مکمل اکثریت دی۔ این ڈی اے نے 202 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، جبکہ عظیم اتحاد محض 35 نشستوں پر سمٹ گئی ۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔




