Bharat Express DD Free Dish

cabinet meeting

دہلی حکومت نے PWD کے لیے الگ انجینئرنگ کیڈر بنانے کی تجویز کو منظوری دے دی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ نئے کیڈر سے راجدھانی میں ترقیاتی اور تعمیراتی منصوبوں کو رفتار ملے گی اور انجینئرنگ افسران کی جواب دہی بھی زیادہ مؤثر انداز میں طے کی جا سکے گی۔

تقریباً تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں وزیر اعظم نے 20 کے قریب وزرائے مملکت سے حکومت کی اسکیموں کے اثرات، ذاتی کارکردگی، مستقبل کی ترجیحات اور سوشل میڈیا پر سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی معلومات لیں

اجلاس کے دوران مختلف وزارتوں اور محکموں کے سکریٹریوں نے ان دونوں موضوعات کے حوالے سے اپنی وزارتوں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے وزیراعظم کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں، شعبہ جاتی چیلنجوں اور حکمرانی و عوامی خدمات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی روشنی ڈالی۔

ذرائع کے مطابق یہ رواں سال کی وزراء کونسل کی پہلی بڑی میٹنگ ہوگی، جسے سیاسی اور انتظامی اعتبار سے نہایت اہم مانا جا رہا ہے۔ اجلاس شام 4:30 بجے شروع ہوگا اور اس کے تقریباً چار سے پانچ گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم مودی تمام وزارتوں کے کام کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور آنے والے وقت کے لیے حکومتی ترجیحات طے کریں گے۔

اگنی مترا پال نے کہا کہ حکومت نے اپنے ملازمین، منسلک قانونی اداروں اور تعلیمی اداروں کے لئے ساتویں پے کمیشن کی تشکیل کومنظوری دے دی ہے۔ اس سے ریاستی سرکاری ملازمین کوفائدہ ہوگا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے دوران امت شاہ نے اپنی ریلیوں میں جن نکات کو زور و شور سے اٹھایا تھا، نئی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی انہی وعدوں پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اپوزیشن جماعتیں اسے ”دہلی سے لکھی گئی اسکرپٹ“ قرار دے رہی ہیں، جبکہ بی جے پی اسے عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل بتا رہی ہے۔

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان آج سہ پہر 3 بجے بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نئے وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کریں گے۔ اس کے بعد شام 4 بجے این ڈی اے کے تمام اتحادی اراکین کی میٹنگ میں اس نام کی توثیق کی جائے گی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب بہار میں این ڈی اے حکومت کی قیادت براہِ راست بی جے پی کے ہاتھ میں ہوگی۔

بہار میں این ڈی اے کو ملی جیت کے بعد وزیراعلیٰ نتیش کمار نے کابینہ کی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا۔ یہ میٹنگ پیر کو صبح 11.30 بجے پٹنا میں ہوگی۔

مرکز کی مودی حکومت نے دہلی کے تاریخی لال قلعہ کے قریب پیش آئے کار دھماکے کو باقاعدہ طور پر دہشت گردانہ واردات قرار دے دیا ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت بدھ کو منعقدہ کابینہ اجلاس میں اس سانحے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا اور جاں بحق افراد کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ حکومت نے اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تفتیشی ایجنسیوں کو جلد از جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔

یہ معاوضہ او ایم سی ایس کو خام تیل اور ایل پی جی کی خریداری ، قرض کی ادائیگی ، اور اپنے سرمائے کے اخراجات کو برقرار رکھنے جیسی اپنی اہم ضروریات کو پورا کرنے کا موقع فراہم کرے گا ، اس طرح ملک بھر کے گھروں میں ایل پی جی سلنڈروں کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔