Bharat Express

Prime Minister Narendra Modi : دہلی کے عوام کو  انتخابات سے پہلے ملےگا نئے سال کا تحفہ ؟ پی ایم مودی کی رہائش گاہ پر مرکزی کابینہ کی میٹنگ

اس میٹنگ میں دہلی سے متعلق کئی اہم مسائل پر بات ہونے کی امید ہے۔ خاص طور پر دہلی حکومت کے اعلانات کے درمیان مرکزی حکومت دہلی کے لیے نئی اسکیموں کا اعلان کر سکتی ہے۔

اس سال دہلی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ ایسے میں ملک کے دارالحکومت میں سیاسی درجہ حرارت بڑھ گیا ہے۔ یہاں بی جے پی،عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان مقابلہ ہے۔ عام آدمی پارٹی نے تمام سیٹوں پر اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے ۔اسی سلسلے میں مودی کابینہ کی پہلی میٹنگ آج یکم جنوری2025 کو ہو رہی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ میٹنگ دہلی اسمبلی انتخابات کو لے کر ہو رہی ہے۔ اس دوران بی جے پی امیدواروں کے ناموں پر بھی بات چیت ہو سکتی ہے۔ میٹنگ کے بعد دہلی کے لیے کوئی بڑا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

کئی سکیموں کا اعلان ہو سکتا ہے

نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی کابینہ کی میٹنگ نئے سال کے پہلے دن یعنی آج یکم جنوری 2025 کو لوک کلیان مارگ پر ہورہی ہے۔ اس میٹنگ میں دہلی سے جڑے کئی اہم مسائل پر بات ہو سکتی ہے۔ اس میٹنگ کے بعد مرکزی حکومت دہلی کے لیے نئے منصوبوں کا اعلان کر سکتی ہے۔

بی جے پی نے دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا

اس دوران بی جے پی نے دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور بی جے پی لیڈر وجیندر گپتا نے کہا، “تمام بی جے پی ایم ایل اے دہلی اسمبلی کے اسپیکر سے ملے ہیں۔ انہوں نے وہاں دھرنا بھی دیا ہے۔ دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے ایک میمورنڈم بھی دیا گیا ہے۔  سی اے جی کی رپورٹ دہلی حکومت گزشتہ 1.5 سالوں سے دبا رہی  ہے اور چھپارہی ہے، دہلی  اسمبلی کے ممبران کو بھی ان کا حق نہیں دیا جارہاہے ، عدالت کو بھی گمراہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، دہلی حکومت نہیں چاہتی ہے کہ دہلی اسمبلی میں سی اے جی رپورٹ آئے۔

جب بی جے پی ایم ایل اے نے دہلی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کے لیے میمورنڈم پیش کیا تو دہلی اسمبلی کے اسپیکر اور آپ لیڈر رام نواس گوئل نے کہا، “عدالت نے 10 دن میں جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے، میں جواب10 دن  جواب  داخل کروں گا۔ ۔” عدالت کا کوئی ایساحکم نہیں ہے کہ سی اے جی کی رپورٹ اسمبلی میں پیش کی جائے۔عدالت میں معاملہ چل رہا ہے ، میں اس معاملے میں زیادہ کچھ نہیں کہہ سکتا۔

بھارت ایکسپریس

Also Read