Bharat Express DD Free Dish

Rajnath singh reaction on Rahul Gandhi: ’10 فیصد آبادی کا فوج پر کنٹرول‘، راہل گاندھی کے بیان پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کا ردعمل، جانیں انہوں نے کیا کہا؟

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ مسلح افواج میں ریزرویشن کا مطالبہ کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ مسلح افواج میں ریزرویشن کا مطالبہ کرکے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بدھ (5 نومبر 2025) کو لوک سبھا میں حزبِ اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کے فوج سے متعلق بیان پر ردعمل دیا۔ انہوں نے راہل گاندھی پر الزام لگایا کہ وہ مسلح افواج کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بہار میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارتی فوج پر ملک کی 10 فیصد آبادی کا کنٹرول ہے۔

راہل گاندھی  کافوج میں ریزرویشن کا مسئلہ

بہار کے جموئی میں انتخابی مہم کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ راہل گاندھی مسلح افواج میں ریزرویشن کا مطالبہ کر کے ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔ اب راہل گاندھی فوج میں ریزرویشن کا مسئلہ اٹھا رہے ہیں، جو ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ ہماری فوج ایسے اختلافات سے بالاتر ہے۔

’فوج میں سیاست کو نہ لائیں‘ — راج ناتھ سنگھ

انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں کے لیے صرف ایک ہی مذہب ہے، اور وہ ہے’فوجی مذہب‘۔ وزیر دفاع نے کہا، ’’ہم ریزرویشن کے حامی ہیں اور اسے غریبوں کو دیا ہے، مگر جب بات فوج کی ہو تو ہمارے جوانون نے صرف اپنے فوجی مذہب پر عمل کرتے ہیں۔ فوج میں سیاست نہ لائیں۔ جب بھی ملک پر خطرہ آیا ہے، ہمارے فوجیوں نے اپنی بہادری اور قربانی سے بھارت کو فخر محسوس کرایا ہے۔‘‘

راہل گاندھی کا بیان — ’فوج پر 10 فیصد لوگوں کا کنٹرول‘

اورنگ آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’ملک کی 90 فیصد آبادی دلت، مہا دلت، پسماندہ، انتہائی پسماندہ یا اقلیتی طبقوں سے ہے۔ اگر آپ 500 بڑی کمپنیوں کی فہرست دیکھیں تو وہاں کسی دلت یا پسماندہ طبقے کا فرد نہیں ملے گا۔ سبھی بڑے عہدے ملک کی 10 فیصد آبادی کے پاس ہیں۔ تمام نوکریاں انہی کو ملتی ہیں، اور فوج پر بھی انہی 10 فیصد لوگوں کا کنٹرول ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read