پٹنہ: بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے دوسرے مرحلے کے پیش نظر کانگریس نے اپنے اسٹار کمپینرز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ کل 40 لیڈران کو اس فہرست میں جگہ دی گئی ہے جو دوسرے مرحلے میں پارٹی کے امیدواروں کے لیے انتخابی مہم کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
راہل اور پرینکا گاندھی کے نام لسٹ میں شامل
کانگریس کی جانب سے جاری فہرست میں پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے لے کر علاقائی سطح کے کئی تجربہ کار اور مقبول چہرے شامل ہیں۔ فہرست میں پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے، سابق صدر سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی واڈرا کے نام سب سے نمایاں ہیں۔ یہ تمام لیڈران انتخابی مہم کے دوران پارٹی کے بنیادی پیغام کو ووٹروں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
اس کے علاوہ تنظیمی جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، سینئر لیڈر اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، دگ وجے سنگھ، ادھیر رنجن چودھری، سابق لوک سبھا اسپیکر میرا کمار اور نوجوان لیڈر سچن پائلٹ بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔ کانگریس نے اس بار تجربہ کار اور نوجوان قیادت کے درمیان توازن برقرار رکھنے کی کوشش کی ہے۔
کمپینرز کی لسٹ میں سید نصیر حسین شامل
دوسرے مرحلے کے اسٹار کمپینرز کی فہرست میں ملکارجن کھڑگے، سونیا گاندھی، راہل گاندھی، کے سی وینوگوپال، پرینکا گاندھی واڈرا، سکھوِندر سنگھ سُکھو، اشوک گہلوت، بھوپیش بگھیل، دگ وجے سنگھ، ادھیر رنجن چودھری، میرا کمار، کرشنا الّاورُو، سچن پائلٹ، رندیپ سنگھ سرجےوالا، سید نصیر حسین، گورَو گوگوئی، طارق انور، ڈاکٹر محمد جاوید اور سپریہ شرینیت جیسے اہم نام شامل ہیں۔
ان کے علاوہ اکھلیش پرساد سنگھ، منوج رام، رقیب الحسین، پرمود تیواری، کنہیا کمار، پون کھیڑا، عمران پرتاپ گڑھی، شکیل احمد، سُکھدیو بھگت، راجیش کمار رام، شکیل احمد خان، مدن موہن جھا، سُبودھ کانت سہائے، اجے رائے، جِگنیش میوانی، رنجیت رنجن، راجیش رنجن عرف پپو یادو، انیل جیہِند، راجندر پال گوتم، فُرقان انصاری اور پردیپ نروال کے نام بھی شامل ہیں۔
کانگریس کو امید ہے کہ ان لیڈران کی موجودگی اور عوامی رابطہ مہم پارٹی کو دوسرے مرحلے میں مضبوطی فراہم کرے گی۔ قابل ذکر ہے کہ بہار میں اسمبلی انتخاب 2025 کے دوسرے مرحلے کے لیے 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور 14 نومبر کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ اسی کے ساتھ انتخابی نتائج بھی سامنے آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



