Acharya Pramod Krishnam Targets Congress Leader Rahul Gandhi: آچاریہ پرمود کرشنن نے راہل گاندھی اور انڈیااتحاد پرلگایا نشانہ، ان کی کسی بات کا بھروسہ یا تنقیدوقت کی بربادی
راہل گاندھی میں بھارت اور اس کی ثقافت کی کوئی جانکاری نہیں پائی جاتی۔ انہوں نے مزید طنزاً کہا کہ گاندھی نے دوسروں کو خوف نہ کرنے کا مشورہ دیا، لیکن خود خوف کی وجہ سے سیاست سے پیچھے ہٹ گئے۔
Mismanagement in SSC Phase 13 exam: ایس ایس سی فیز 13 امتحان میں بدانتظامی، مودی حکومت کی ناکامی کا ثبوت: راہل گاندھی
واضح رہے کہ ایس ایس سی فیز 13 امتحان کے پہلے دن ہی کئی مراکز پر تکنیکی وجوہات کے سبب امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے، جس سے امیدواروں میں شدید ناراضگی دیکھنے کو ملی۔ یہ واقعہ ایک بار پھر بھارت میں امتحانات کے نظام کی کمزوری کو نمایاں کرتا ہے۔
Rahul Gandhi claimed PM Modi has no strength: پی ایم مودی میں کوئی دم نہیں ہے،صرف میڈیا والوں نے ان کا غبارہ بنا رکھا ہے:راہل
سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے، کانگریس کے سابق صدر نے کہاکہ میں 2004 سے سیاست کر رہا ہوں۔ جب میں اپنا جائزہ لیتا ہوں تو مجھے معلوم ہوتا ہے کہ کہیں میں نے اچھا کام کیا ہے اور کہیں مجھ میں کمی ہے، چاہے یہ قبائلیوں، دلتوں اور اقلیتوں کے بارے میں ہو، مجھے اچھے نمبر ملنے چاہیے۔
Bhagidari Nyay Sammelan: ’’او بی سی طبقے کے مفادات کا جس طرح حفاظت کرنا چاہئے تھا…وہ میں نہیں کر پایا،‘‘ ’بھاگیداری نیائے سمیلن‘ میں راہل گاندھی کا بڑا بیان
’بھاگیداری نیائے سمیلن‘ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ملک میں دلت، پسماندہ، قبائلی، اقلیتی طبقے کی آبادی تقریباً 90 فیصد ہے۔ لیکن بجٹ بننے کے بعد جب حلوہ تقسیم کیا جا رہا تھا تو وہاں 90 فیصد کی آبادی کا کوئی نہیں تھا۔ ملک کی 90 فیصد کی آبادی ہی پروڈکٹیو فورس ہے۔ حلوہ بنانے والے لوگ آپ ہیں لیکن حلوہ وہ کھا رہے ہیں۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ حلوہ وہ نہ کھائیں، لیکن کم از کم آپ کو بھی تو ملے۔
Rahul Gandhi gets relief in defamation case: ساورکر مخالف بیان پر ہتکِ عزت کے مقدمے میں راہل گاندھی کو راحت، ناسک کی عدالت نے دے دی ضمانت
راہل گاندھی کو پونے میں بھی ساورکر مخالف بیان کے سبب ہتک عزت کے ایک مقدمے کا سامنا ہے، جو ساورکر کے پوتے کی طرف سے دائر کیا گیا ہے۔
Rahul Gandhi warned EC: راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو کیا خبردار،کہا،کسی غلط فہمی میں نہ رہے کمیشن، دھوکہ دہی کے” 100 فیصد ثبوت “ ہیں
راہل گاندھی نے الیکشن کمیشن کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہاکہ اگر آپ سمجھ رہے ہیں کہ آپ اس سے بچ جائیں گے، اگر آپ کے افسران سمجھ رہے ہیں کہ وہ اس سے بچ جائیں گے، تو آپ غلط فہمی میں ہیں۔ ہم آپ کے پیچھے پڑیں گے۔
Parliament Monsoon Session: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کا آج تیسرا دن، آپریشن سندور پر بحث کے لیے وقت میں 9 گھنٹے کی توسیع
اجلاس کے دوسرے دن کے آغاز پر اپوزیشن لیڈروں نے پارلیمنٹ کے ’مکر دوار‘ کے باہر مشترکہ احتجاج کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن پر بہار میں انتخابات سے قبل SIR مہم کو ’متعصبانہ اور غلط‘ انداز میں چلانے کا الزام لگایا۔ اس احتجاج میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور ایس پی سربراہ اکھلیش یادو جیسے بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔ وہ تختیاں اور پوسٹر لہرا رہے تھے جس میں انتخابی ہیرا پھیری کا الزام لگایا گیا تھا۔
Opposition protests in Parliament House over SIR: بہار ووٹر لسٹ ریویژن معاملے پر پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن کا احتجاج، راہل گاندھی، اکھلیش یادو سمیت اپوزیشن کے کئی اراکین پارلیمنٹ شامل
پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس پیر کے روز سے شروع ہو گیا ہے، حکمراں اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان ’آپریشن سندور‘ پر تلخ تکرار نے ایوان میں ہنگامہ برپا کر دیا۔ اپوزیشن جماعتوں نے پارلیمنٹ میں جہاں پہلگام دہشت گردانہ حملے پر حکومت سے جواب اور آپریشن سندور کی شفافیت کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی کی۔
Rahul Gandhi Protest in Parliament Monsoon Session: میں اپوزیشن لیڈر ہوں، لیکن مجھے بولنے نہیں دیا جا رہا ہے، لوک سبھا سے باہر نکل پر راہل گاندھی نے کیوں اٹھایا یہ سوال؟
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کی شروعات ہنگامے کے ساتھ ہوئی۔ اپوزیشن پارٹیوں نے آپریشن سندوراورپہلگام حملے سے متعلق ایوان میں بحث کا مطالبہ کیا، جس سے لوک سبھا کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔ مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ حکومت معنیٰ خیزبحث کے لئے تیارہے۔
جسٹس ورما کو ہٹانے کے لئے مواخذہ، راہل گاندھی سمیت 145 اراکین پارلیمنٹ نے کئے دستخط، لوک سبھا اسپیکر کو سونپی گئی تجویز
لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈرراہل گاندھی کے علاوہ بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ انوراگ ٹھاکر، روی شنکرپرساد، راجیو پرتاپ روڑی، پی پی چودھری، سپریا سولے اورکے سی وینوگوپال مواخذے کی تحریک پردستخط کرنے والوں میں شامل ہیں۔ پارلیمنٹ اب جسٹس ورما کے خلاف الزامات کی تحقیقات کرے گی۔





