کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہاراشٹر کے ستارا ضلع میں ایک سرکاری خاتون ڈاکٹر کی مشتبہ موت پر ریاستی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ خودکشی نہیں ہے بلکہ ایک ادارہ جاتی قتل‘‘ ہے جو بی جے پی حکومت کے ’’بے رحم اور بے حس‘‘ رویے کو بے نقاب کرتا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
یہ ڈاکٹر جو کہ اصل میں بیڈ ضلع کی رہنے والی تھی، مہاراشٹر کے ستارا ضلع کے ایک سرکاری اسپتال میں کام کرتی تھی۔ جمعرات کی رات اس کی لاش پھلٹن قصبے کے ایک ہوٹل سے لٹکی ہوئی ملی۔ اس کی ہتھیلی پر لکھے سوسائڈ نوٹ میں اس نے لکھا ہے کہ پولیس سب انسپکٹر گوپال بدانے نے اس کے ساتھ متعدد بار جنسی زیادتی کی، جبکہ سافٹ ویئر انجینئر پرشانت بنکر نے اسے ذہنی طور پر ہراساں کیا تھا۔
راہل گاندھی نے کہا- ‘یہ خودکشی نہیں، ادارہ جاتی قتل ہے’
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ’’مہاراشٹر کے ستارا میں عصمت دری اور ہراسانی سے تنگ آ کر ایک خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔ یہ کسی بھی مہذب سماج کی روح کو جھنجھوڑ دینے والا واقعہ ہے۔ ایک ہونہار ڈاکٹر بیٹی، جو دوسروں کو زندگی دینے کا عزم رکھتی تھی، اسی نظام کے ہاتھوں جان گنوا بیٹھی جو اسے انصاف دینے والا تھا‘‘۔
महाराष्ट्र के सतारा में बलात्कार और उत्पीड़न से तंग आकर डॉ. संपदा मुंडे की आत्महत्या किसी भी सभ्य समाज की अंतरात्मा को झकझोर देने वाली त्रासदी है।
एक होनहार डॉक्टर बेटी, जो दूसरों का दर्द मिटाने की आकांक्षा रखती थी, भ्रष्ट सत्ता और तंत्र में बैठे अपराधियों की प्रताड़ना का शिकार…
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) October 26, 2025
اہل خانہ نے سزائے موت کا مطالبہ کیا
ڈاکٹر کی آخری رسومات جمعہ کی رات بیڈ ضلع کی وڈوانی تحصیل میں عمل میں آئی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ ڈاکٹر نے کئی بار ہراساں کرنے کی شکایت کی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی۔ ایک رشتہ دار نے بتایا کہ سیاسی شخصیات نے ان پر پوسٹ مارٹم رپورٹ تبدیل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ اس نے کئی بار شکایت کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔
دونوں ملزمین گرفتار
پولیس نے اس معاملے میں سب انسپکٹر گوپال بدانے اور سافٹ ویئر انجینئر پرشانت بنکر کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں کے خلاف عصمت دری اور خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر گوپال بدانے نے ہفتہ کی شام پھلٹن دیہی پولیس اسٹیشن میں خود کو سپرد کیا۔ اس سے پہلے ہفتہ کی صبح پولیس نے سافٹ ویئر انجینئر پرشانت بنکر کو پونے سے گرفتار کیا تھا۔ ڈاکٹر کی موت نے نہ صرف ملزم پی ایس آئی گوپال بدانے اور پرشانت بنکر کی بربریت کو بے نقاب کیا بلکہ اس میں ملوث بدعنوان عناصر کو بھی بے نقاب کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


