Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے کہا، "ہر بار کی طرح، بی جے پی کا سسٹم ملزموں کو تحفظ فراہم کرتا رہا - اور ایک معصوم بیٹی کو خود کو آگ لگانے پر مجبور کیا، یہ خودکشی نہیں ہے، بلکہ سسٹم کا منظم قتل ہے۔ مودی جی، اڈیشہ ہو یا منی پور - ملک کی بیٹیاں جل رہی ہیں،

اتر پردیش میں سامنے آنے والے تبدیلی مذہب کے معاملات پر انھوں نے کہا کہ تبدیلی مذہب ایک سنگین مسئلہ ہے اور اس پر سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔

راہل گاندھی نے کہاکہ  'اڈیشہ بی جے پی کا ماڈل ہے۔ یہ لوگ آپ کا سارا پیسہ 5-6 بڑی کمپنیوں کو دے رہے ہیں۔ میں نے ابھی کسانوں اور خواتین کے وفد سے ملاقات کی، ان کی آواز سنی، ان کا درد سنا۔ پانی، جنگل اور زمین قبائلیوں کی ہے اور قبائلیوں کے پاس رہے گی۔

راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ الیکشن کمیشن کے اہلکار بی جے پی اور آر ایس ایس کے ایجنٹوں کی طرح بات کر رہے ہیں۔ وہ اپنی ذمہ داری بھول چکے ہیں۔ ان کا کام آئین کی حفاظت کرنا ہے۔ یہ نہ بھولیں کہ قانون آپ پر بھی نافذ ہوگا۔ قانون آپ کو نہیں چھوڑے گا۔ آپ کا کام ہندوستان کے آئین کی حفاظت کرنا ہے۔

تیجسوی یادو نے سوال اٹھایا کہ یہ عمل الیکشن سے صرف دو مہینے قبل کیوں کیا جا رہا ہے، اور الزام لگایا کہ ایسی دستاویزات مانگی جا رہی ہیں جن تک غریب لوگ رسائی نہیں رکھتے۔ انہوں نے مہاگٹھ بندھن کے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ اس غیر منصفانہ عمل کے خلاف متحد ہو کر لڑیں۔

اپوزیشن کا دعویٰ ہے کہ یہ نظرثانی عمل خاص طور پر پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے ووٹنگ حقوق کو محدود کرنے کی کوشش ہے، جبکہ بی جے پی اور الیکشن کمیشن اسے شفافیت کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔

تیجسوی یادو نے آج کے بند کے حوالے سے ایک پوسٹ کیا ہے۔جس  میں انہوں نے  بہار بند اور چکہ جام میں شامل ہونے اور جمہوریت بچانے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ غریبوں، پسماندہوں، دلتوں اور اقلیتوں کو ووٹر لسٹ سے نکالنے کی الیکشن کمیشن اور بی جے پی کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

کانگریس کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی جب بھی ملک کے مفاد میں بولے، حکومت کو یو-ٹرن لینا پڑا۔ کووڈ، نوٹ بندی اور جی ایس ٹی جیسے ایشوز پر ان کی پیش گوئیاں درست ثابت ہوئیں۔

صداقت آشرم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر راجیش رام نے کہا کہ چکہ جام موثر رہے گا۔ چکہ جام میں مہا گٹھ بندھن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ ادھر کانگریس نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔

بہارمیں کانگریس کی جانب سے تقسیم کیے جانے والے سینیٹری پیڈ پرراہل گاندھی کی تصویرکے ساتھ جعلی ویڈیوکے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں بنگلورمیں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اپنے سوشل میڈیا پریہ جانکاری دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں دیگرلوگوں کے خلاف بھی کارروائی کی جا رہی ہے۔