Rahul Gandhi slams Centre: راہل گاندھی کا مرکز پر حملہ، پیپر لیک معاملے پر وزیرتعلیم کے استعفے کا مطالبہ، وزیراعظم مودی کی خاموشی پر بھی اٹھائے سوال
اس معاملے پر انڈین یوتھ کانگریس نے بھی احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ کرناٹک یوتھ کانگریس 21 مئی کو بنگلورو میں ’’راج بھون چلو‘‘ مارچ نکالے گی، جس میں کانگریس کے کئی سینئر رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ مرکزی وزیرِ تعلیم نے اس تنازع کے بعد اعلان کیا ہے کہ اگلے سال سے این ای ای ٹی-یو جی امتحان کمپیوٹر بیسڈ ٹیسٹ (CBT) موڈ میں کرایا جائے گا، جبکہ دوبارہ امتحان 21 جون کو منعقد ہوگا۔
Rahul Gandhi on Petrol-Diesel Price Hike: پٹرول-ڈیژل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پرناراض ہوئے راہل گاندھی، کہا- ’3 کا جھٹکا آچکا، باقی…‘
پٹرول، ڈیژل اورسی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد راہل گاندھی نے مودی حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایکس پرپوسٹ کرکے طنز کیا ہے اور بڑا سوال اٹھا دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مودی حکومت غلطی پرہے اورعوام کواس کی قیمت چکانی پڑے گی۔
Rahul Gandhi Slams Centre Over NEET Exam Paper Leak: آپ کی محنت اور خواب نیلام… جتنی بڑی چوری، اتنا بڑا انعام، نیٹ پیپر لیک معاملے پر راہل گاندھی کا حکومت پر بڑا حملہ
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مسلسل کئی پوسٹ کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی اور حکومت پر سخت حملے کیے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹ امتحان میں پیپر لیک جیسے واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ ملک کا تعلیمی نظام بدعنوانی اور سیاسی سرپرستی کی گرفت میں ہے۔
Rahul Gandhi Slams Govt On NEET Exam Cancellation: نیٹ امتحان منسوخ ہونے پر راہل گاندھی کا بی جے پی حکومت پر شدید حملہ، کہا- یہ صرف ناکامی نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلا جرم ہے
ملک کے سب سے بڑے میڈیکل انٹری امتحان نیٹ یو جی 2026 کے پرچہ لیک معاملے نے پورے ملک میں سیاسی اور تعلیمی ہلچل مچا دی ہے۔ اس معاملے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مرکزی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف انتظامی ناکامی نہیں بلکہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلا جرم ہے۔
BJP-EC’s chor bazaar: بی جے پی اور الیکشن کمیشن کی ملی بھگت کا الزام، منوج اگروال کو چیف سکریٹری بنائے جانے پر راہل گاندھی کا سخت ردعمل
پیر کے روز مغربی بنگال کی نئی بی جے پی حکومت نے ریاست کے چیف الیکٹورل آفیسر منوج کمار اگروال کو چیف سکریٹری مقرر کیا تھا۔ اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس اور کانگریس مسلسل یہ الزام عائد کرتی رہی ہیں کہ الیکشن کمیشن مغربی بنگال میں بی جے پی کے اشاروں پر کام کر رہا ہے۔
سونا پر وزیراعظم مودی کی اپیل سے برہم ہوئے راہل گاندھی، حمایت میں آئے مرکزی وزیر، کیا ہے سنگین اقتصادی خطرے کی علامت؟
مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے وزیراعظم مودی کی اپیل کی حمایت کرتے ہوئے ملک سے اس پرعمل کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب، راہل گاندھی نے سونا نہ خریدنے کی اپیل پر سوال اٹھائے ہیں۔
Rahul Gandhi on Lathi-charge in Patna: ’’بے روزگار نوجوانوں کے لیے بی جے پی کا جواب- لاٹھیاں‘‘، پٹنہ میں لاٹھی چارج پر راہل گاندھی نے بہار حکومت کو گھیرا
جمعہ کے روز پٹنہ میں ہزاروں ٹیچر امیدواروں نے بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کی جانب سے ٹیچر بھرتی امتحان ٹی آر ای-4 کا نوٹیفکیشن فوری جاری کرنے کے مطالبے کو لے کر احتجاج کیا تھا۔
HM Amit Shah on India Alliance: راہل گاندھی کی وجہ سے ٹوٹ رہا ہے انڈیا الائنس، بنگال میں امت شاہ نے کیا بڑا دعویٰ
مغربی بنگال میں بی جے پی نے شوبھندوادھیکاری کونئے وزیراعلیٰ اور اگنیمترا پال اور نسیتھ پرمانک کو نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کیا ہے۔ امت شاہ نے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ریاست میں تشدد پرتنقید کی اوربنگال میں ترقی کے لئے بی جے پی کے عزم کا اعادہ کیا۔
Rahul Gandhi Assets Case: آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں راہل گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ہائی کورٹ نے سی بی آئی جانچ کی عرضی قبول کرلی
یہ عرضی ایک درخواست گزار ایس وگنیش شیشیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ راہل گاندھی اور ان کے اہل خانہ کے پاس ان کی معلوم آمدنی سے کہیں زیادہ اثاثے موجود ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے اپیل کی ہے کہ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے سی بی آئی کو ریگولر کیس درج کرنے کی ہدایت دی جائے تاکہ تمام حقائق سامنے آ سکیں۔
Congress Leader Rahul Gandhi Attack On BJP: بی جے پی کا ہر چھٹا رکن پارلیمنٹ ”ووٹ چوری“ سے جیتا، کیا انہیں ”گھسپیٹھیا“ کہا جائے: راہل گاندھی
کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے بی جے پی پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کا ہر چھٹا رکن پارلیمنٹ مبینہ طور پر ووٹوں کی چوری کے ذریعے کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے نہ صرف انتخابی عمل پر سوالات اٹھائے بلکہ ہریانہ کی موجودہ حکومت کو بھی ”گھسپیٹھیا“ قرار دے دیا، جس سے سیاسی ماحول میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔





