Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

اسدالدین اویسی نے مزید کہا، جو لوگ حب الوطنی کی بات کرتے ہیں، وہ شرم سے ڈوب مریں۔ تم 700، 800 یا 2000 کروڑ روپے کے لیے یہ سب کرو گے؟

پی ایم مودی دوپہر 2:15 بجے ضلع گولاگھاٹ کے نملی گڑھ پہنچیں گے، جہاں وہ 5,000 کروڑ روپے سے زائد لاگت سے تیار کردہ بانس پر مبنی بایو-ایتھنول پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ ’’انھوں نے ایک خوش حال شمال مشرق کا خواب دیکھا تھا اور آج ہم ان کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے دن رات محنت کر رہے ہیں۔‘‘

14 ستمبر کو وزیر اعظم آسام کے ڈارنگ ضلع کا دورہ کریں گے جہاں وہ 3,600 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے متعدد منصوبوں کی بنیاد رکھیں گے۔

انھوں نے منی پور کے ترقیاتی سفر کو سراہتے ہوئے کہا کہ 21ویں صدی شمال مشرق کی ہے اور اس علاقے کو مسلسل ترجیح دی جا رہی ہے۔

انھوں نے اعلان کیا کہ بے گھر افراد کے لیے 7,000 نئے مکانات کی منظوری دی گئی ہے اور حال ہی میں 3,000 کروڑ روپے کے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے نیپال کے نوجوانوں، خاص طور پر جنریشن زی (Gen Z) کو بھی سراہا، جنھوں نے حالیہ مظاہروں کے بعد ملک میں جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

پی ایم مودی نے عوام کو یقین دلایا کہ مرکز ان کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا: میں تمام گروپوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ امن کے راستے پر چلیں تاکہ اپنے خوابوں کو پورا کر سکیں اور اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنا سکیں۔

مقامی روایات کے مطابق وزیراعظم کو زومی اور تھاداؤ کوکی قبائل کی روایتی چادریں پیش کی گئیں، جب کہ ایک ننھی بچی نے ان کا اسکیچ  بنا کر تحفے میں دیا، جسے وزیرِاعظم نے مسکرا کر قبول کیا۔

بھارت-پاکستان کرکٹ میچ کو لے کر پوچھے گئے سوال پر تیجسوی یادو نے حکومت پر سوال کھڑے کیے۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم خون، پانی اور رشتہ نہیں چاہتے ہیں تو کرکٹ میچ کیوں ہو رہا ہے؟ لوگ تو سوال اٹھائیں گے اور یہ حکومت سے جائز سوال ہے۔