آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے صدر اور رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھارت اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کرکٹ میچ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اویسی نے کہا کہ، “میرا آسام کے وزیر اعلیٰ، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے تمام رہنماؤں سے سوال ہے: کیا آپ کے پاس پاکستان کے خلاف کرکٹ میچ کھیلنے سے انکار کرنے کی طاقت نہیں ہے؟”
اویسی نے پچھلے دنوں پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کا حوالہ دیتے ہوئے، جس میں 26 شہریوں کو مذہب پوچھ کر قتل کیا گیا، کہا کہ، “اگر آپ کی بیٹی ماری جاتی، تو کیا تب بھی آپ پاکستان سے میچ کھیلتے؟ کل میچ ہوگا تو 600-700
کروڑ روپے آئیں گے، یا شاید 2000 کروڑ۔ تو کیا یہ انسانی جانوں سے زیادہ اہم ہے؟”
#WATCH | Hyderabad, Telangana: AIMIM chief Asaduddin Owaisi says, “… My question to the Chief Minister of Assam, the Chief Minister of Uttar Pradesh, and all of them is that you don’t have the power to refuse to play a cricket match against Pakistan which asked for the religion… pic.twitter.com/AqGlX2eRqE
— ANI (@ANI) September 13, 2025
اویسی نے مزید کہا، جو لوگ حب الوطنی کی بات کرتے ہیں، وہ شرم سے ڈوب مریں۔ تم 700، 800 یا 2000 کروڑ روپے کے لیے یہ سب کرو گے؟اویسی نے پی ایم نریندر مودی سے بھی سخت سوالات کیے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ مودی نے خود کہا تھا کہ “خون اور پانی ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے، بات چیت اور دہشتگردی ساتھ نہیں چل سکتی”، تو پھر بی سی سی آئی کو پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنے کی اجازت کیوں دی گئی؟
اویسی نے کہا: “ہم کل بھی ان 26 شہید لوگوں کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ان کے ساتھ ہیں اور کل بھی ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ بی جے پی کو اس کا جواب دینا چاہیے کہ 26 بھارتی شہریوں کی جان کی قیمت 2000 کروڑ روپے کیسے ہو سکتی ہے؟”
ٹن ڈوشیٹ کا بیان: یہ صرف کھیل نہیں ہوتا
معروف کرکٹ ماہر ٹن ڈوشیٹ نے کہا کہ بھارت-پاکستان کا میچ محض ایک اسپورٹس ایونٹ نہیں ہوتا، بلکہ یہ کروڑوں لوگوں کے جذبات اور حب الوطنی سے جڑا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا:”لوگ کہتے ہیں کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھنا چاہیے، لیکن ہر فرد کی اپنی رائے ہوتی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارا کھیل ملک کے لیے ہمارے جذبات کو ظاہر کرے۔ ہم BCCI اور حکومت کے فیصلوں کے مطابق ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔”گوتھم گمبھیر کا مشورہ: “صرف کھیل پر توجہ دیں”
سابق بھارتی کرکٹر اور موجودہ سیاستدان گوتم گمبھیر نے کھلاڑیوں کو مشورہ دیا کہ وہ صرف اپنی کارکردگی پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا:
“ایسی چیزوں پر دھیان نہ دیں جو آپ کے اختیار میں نہیں۔ پیغام یہی ہے کہ صرف کھیل پر فوکس کریں اور جذبات کو پیچھے چھوڑ دیں۔ ہر کھلاڑی جذبات کو مختلف انداز میں محسوس کرتا ہے، لیکن میدان پر توجہ صرف میچ پر ہونی چاہیے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

