Bharat Express DD Free Dish

Azam Khan arrested by ED from Rampur Jail: جیل سے رہا ہوتے ہی حراست میں اعظم خان، ای ڈی نے کسا شکنجہ

سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈراعظم خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام پورجیل سے باہرنکلتے ہی حراست میں لے لیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم پیرا ملٹری فورسیز کے ساتھ پہنچی تھی۔ جانچ ایجنسی کی تقریباً تین گاڑیاں رام پور جیل کے باہر کھڑی تھیں۔

سماجوادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کوانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ٹیم نے رام پورجیل سے باہرنکلتے ہی حراست میں لے لیا ہے۔ ای ڈی کی ٹیم پیرا ملٹری فورسیزکے ساتھ پہنچی تھی۔ جانچ ایجنسی کی تقریباً تین گاڑیاں رام پورجیل کے باہرکھڑی تھیں۔ وہیں، جب جیل سے رہا ہوکرباہرنکلے اعظم خان نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب کہنے کے لئے بچا ہی کیا ہے؟ میں کیا کہوں؟ قانون توجیسے ختم ہی ہوگیا ہے۔ کیا مسلمان ہونے کی یہی سزا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہماری غلطی بس اتنی تھی، کہ ایک مسلمان نے یونیورسٹی بنائی۔ یہی ہمارا گناہ ہے۔ ہم نے بچوں کے لئے اسکول بنوائے۔ کیا یہی ہمارا گناہ ہے؟

حامیوں کا ہاتھ ہلاکرادا کیا شکریہ

جیل کے باہرایک ایک ویڈیو بھی سامنے آیا ہے، جس میں وہ رام پورجیل سے باہرآتے ہیں، تبھی انہیں ای ڈی حراست میں لے جاتی ہے۔ گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے وہ موقع پر موجود حامیوں کی طرف ہاتھ ہلاتے ہوئے نظرآئے اورآسمان کی طرف اللہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔ اس کے بعد انہیں گاڑی میں بٹھاکرای ڈی کی ٹیم لے گئی۔ اس دوران آس پاس بڑی تعداد میں پولیس اور سیکورٹی اہلکارنظرآئے۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے دی تھی راحت

اعظم خان کو ای ڈی نے جیل کے باہر ایک درج معاملے میں گرفتارکیا ہے۔ الہ آباد ہائی کورٹ نے دو پین کارڈ معاملے میں سابق مرکزی وزیر محمد اعظم خان، ان کے بیٹے اورسابق رکن اسمبلی عبداللہ اعظم خان کو راحت دی تھی اورسزا معطل کردی تھی۔ عدالت نے اس سے پہلے ان کے قصوروار ثابت ہونے پرروک لگانے اورسزا معطل کرنے اورعبوری ضمانت دینے کی عرضیوں پرسماعت کے بعد اپنا حکم محفوظ رکھ لیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو-



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read