Bharat Express

PM Modi

وزیراعظم نریندر مودی اپنے پہلے سرکاری دورے پر امریکہ پہنچ چکے ہیں ، اب سے تھوڑی دیر پہلے پی ایم مودی نیو یارک پہنچے ہیں ۔ آج صبح امریکہ کے لئے دہلی سے روانہ ہوئے تھے ۔ شام ہوتے ہیں قریب 10 بجے کے آس پاس پی ایم مودی امریکہ کے شہر نیویارک پہنچ گئے ہیں ۔

PM Modi Egypt Visit: وزیراعظم نریندر مودی 24 جولائی کو مصر کا دورہ کریں گے۔ اس دوران مصر میں وہ پہلی عالمی جنگ کے دوران شہید ہوئے ہندوستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

کریٹیکل اور ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر، یو ایس این ایس اے نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ دونوں کا ماننا ہے کہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کا استعمال ان کے معاشروں، معیشتوں اور سلامتی کے مستقبل کے لیے بہت ضروری ہے۔

مرکز پر حملہ کرتے ہوئے ٹھاکرے نے کہا کہ مجھے ان سے صرف اتنا کہنا ہے کہ ہم نامردوں کی اولاد نہیں ہیں۔ اگر آپ ای ڈی ، سی بی آئی کی طاقت دکھانا چاہتے ہیں تو منی پور جا کر دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے مودی جی امریکہ جا رہے ہیں۔ ارے تم منی پور جا کر دکھاؤ۔ امریکہ جا سکتے ہیں، لیکن منی پور نہیں جائیں گے۔

Mann Ki Baat: ’من کی بات‘ کی بات پروگرام کا یہ 102واں ایڈیشن تھا۔ من کی بات پروگرام ہرماہ کے آخری اتوار کو ہوتا ہے، لیکن اس بار یہ ایک ہفتے پہلے نشر ہوا۔

ٹوئٹر پرقبضہ کے بعد ایلون مسک کے ’ٹوئٹر فائلس‘ کے نام سے جوانکشاف کئے تھے، وہ بھی ڈورسی کو کٹہرے میں کھڑا کرتے ہیں۔

PM Modi US Visit: وزیراعظم نریندر مودی 20 سے لے کر 25 جون تک امریکہ اور مصر کے دورہ پر ہوں گے۔ اس دوران ان کی کئی اہم میٹنگیں ہوں گی اور وہ ہندوستانی عوام کو بھی خطاب کریں گے۔

امریکہ سے تین ارب ڈالر میں تیس ایم کیو نائن ڈرون لیے جائیں گے۔ آرمی، ایئر فورس کو 8-8 اور نیوی کو 14 ڈرون ملیں گے۔ مجموعی طور پر بھارت امریکہ سے 30 جنگی ڈرون پریڈیٹر خریدے گا۔اس ڈرون کے ذریعے دشمن پر 1200 کلو میٹر کے فاصلے سے میزائلوں سے حملہ کیا جا سکتا ہے۔

امریکہ میں حقوق انسانی کی دو تنظیموں نے بی بی سی ڈاکیومنٹری کی سکریننگ کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ سکریننگ امریکہ کے واشنگٹن میں کی جائے گی۔ دو حصوں میں آئی یہ ڈاکیومنٹری 2002 میں ہوئے گجرات فسادات اور اس کی تحقیقات سے متعلق ہے۔

گزشتہ سال جون میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اگلے ڈیڑھ سال میں 10 لاکھ لوگوں کو سرکاری نوکریاں دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی ترتیب میں آج پی ایم مودی 70 ہزار نوجوانوں کو تقرری خط تقسیم کریں گے۔