Bharat Express DD Free Dish

Pahalgam Terror Attack

پہلگام میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نےگلمرگ میں اپنی شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب منائی تھی، جس میں کئی سیاستدانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب کے لیے انتہائی سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے۔ اس کے برعکس، پہلگام میں سیاحوں کے تحفظ کے لیے اتنے ٹھوس انتظامات نظر نہیں آئے، جس نے عوامی سطح پر سیکورٹی کی ترجیحات پر سوالات اٹھا دیے۔

سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے باعث پاکستان میں مظفرآباد کے علاقے ہٹین بالا میں سیلاب آگیا ہے۔

جے پور میں نمازکے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مسلم طبقے کے لوگ سڑکوں پراترآئے اوربی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جن پرپولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کردیا۔

کانپور میئر نے کہا کہ ’’شیام نگر میں ایک پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھا جائے گا۔ پارک اور چوک کا نام شبھم دویدی کے نام پر رکھنا انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک بہتر طریقہ ۔‘‘

کھرگے نے یہ بیان اس سوال کا جواب دیتے ہوئے دیا کہ کیا وہ پاکستان کے خلاف جوابی کارروائی کے حکومت کے فیصلے سے مطمئن ہیں؟

مودی حکومت پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی بات کہی ہے۔راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے تمام لیڈران نے مرکزی حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے اور حکومت کے فیصلے کے  ساتھ کھڑے رہنے کی بات کہی ہے۔

پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد بھارتی حکومت ایکشن موڈ میں ہے۔ دریں اثناء سابق مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ 31 سال قبل پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرارداد کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ پی او کے ہندوستان کا حصہ ہے۔

راجستھان کے جے پورمیں جامع مسجد کے باہربی جے پی رکن اسمبلی بال مکند آچاریہ نے لوگوں کی بھیڑکے ساتھ احتجاج کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی اوران کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔

میرٹھ کے محلہ گھوسیان باشندہ پیر الدین کی بیٹی ثنا مشکل میں پھنسی، اس کی شادی پاکستان میں ہوئی تھی اور وہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ثنا اپنے 2 بچوں کو لے کر ہندوستان آئی تھی، اسے 45 دنوں کا ویزا ملا تھا جو اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

 ٹورسٹ پونی اسٹینڈ کے چیئرمین رئیس احمد بھٹ نے کہا کہ ہم نے ان لوگوں کو بچایا جودہشت گردانہ حملے کے وقت خوفزدہ تھے۔ یہاں کی پوری آبادی بہت پریشان ہے۔