Bharat Express DD Free Dish

Indian Muslims gave a strong message to Pakistan: ہندوستانی مسلمانوں نے پاکستان کو دیا سخت پیغام، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف پورے ملک میں اٹھی آواز

مودی حکومت پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی بات کہی ہے۔راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے تمام لیڈران نے مرکزی حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے اور حکومت کے فیصلے کے  ساتھ کھڑے رہنے کی بات کہی ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے خلاف ملک کے مسلمانوں نے پاکستان کو سخت پیغام دیا ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے نے ملک کے تمام شہریوں کو جھنجھوڑکررکھ دیا ہے۔ کشمیرسے لے کرکنیا کماری تک پاکستان کے خلاف ناراضگی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ہندوستانی مسلمانوں نے آج پورے ملک میں پاکستان کے خلاف احتجاج کیا اورپہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کی سخت مذمت کی۔ دہلی کی جامع مسجد سے پاکستان کی سخت مذمت اورسرزنش کی گئی ہے۔ نمازجمعہ کے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مسلمان جامع مسجد کی سیڑھیوں پرجمع ہوئے اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں آوازبلند کی۔ اس موقع پرمٹیا محل علاقے کے موجودہ ایم ایل اے اورسابق ایم ایل اے شعیب اقبال کے بیٹے آل محمد اقبال نے احتجاج کی قیادت کی۔ وہیں دوسری طرف جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے بھی مسجد کے منبر سے پاکستان کو سخت پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے پاکستان کے دہشت گردوں نے  ہندوستانی سرحدوں میں داخل ہوکر معصوم ٹورسٹوں پر دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے، اس کو درست قرار نہیں دیا جاسکتا۔ پورے ملک کے مسلمانوں کی طرف سے پاکستان کی طرف سے ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی مذمت کی جا رہی ہے۔  جامع مسجد دہلی،  ممبئی، لکھنؤ، حیدرآباد، کرناٹک اور ملک کے مختلف مقامات پر پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی۔

مسلمانوں نے اپنے ہاتھوں میں ترنگا اٹھا کر  پاکستانی دہشت گردوں کے خلاف مظاہرہ کیا۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پوسٹروں پر لکھا ہے کہ ”ہر گھر سے نکلے گی آواز آتنک واد کا ہو وناش“۔”ایک بے گناہ کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ پہلگام پر حملہ انسانیت پر حملہ ہے۔“ ملک کے کونے کونے سے دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا  جا رہا ہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج میں تاجروں نے اپنی دوکانیں بند کرکے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے خلاف احتجاج کیا۔

 ملک کی مودی حکومت پاکستان کے خلاف سخت قدم اٹھا رہی ہے اور اپوزیشن پارٹیوں نے بھی حکومت کو سخت قدم اٹھانے کی بات کہی ہے۔راہل گاندھی سمیت اپوزیشن پارٹیوں کے تمام لیڈران نے مرکزی حکومت کا ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے اور حکومت کے فیصلے کے  ساتھ کھڑے رہنے کی بات کہی ہے۔ وہیں کشمیری عوام نے بھی پاکستان کے دہشت گردانہ کارروائیوں کے خلاف جم کر آواز اٹھائی ہے اور اب ہندوستانی حکومت اور ہندوستانی فوج پاکستان کے ہر مذموم اور شرمناک حرکت کا جواب دینے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔ بہرحال جس طرح سے دہشت گردی کو پناہ دینے والے پاکستان نے ہندوستان کے معصوم شہریوں کا قتل عام کرایا ہے، اس کی ہم سب مذمت کرتے ہیں اور پاکستان کی بزدلانہ حرکت کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read