Bharat Express DD Free Dish

جے پور میں جامع مسجد کے باہر نعرے بازی کرنے پہنچ گئے بی جے پی ایم ایل اے بال مکند آچاریہ، مسجد کی دیواروں پر پوسٹر لگائے جانے کی وجہ سے ایف آئی آر درج

راجستھان کے جے پورمیں جامع مسجد کے باہربی جے پی رکن اسمبلی بال مکند آچاریہ نے لوگوں کی بھیڑکے ساتھ احتجاج کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی اوران کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔

بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ نے جے پور کی جامع مسجد کے باہر پہنچ کر احتجاج کیا، جس کے بعد حالات خراب ہوگئے۔

Controversy over putting up posters outside Jama Masjid in Jaipur: بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کی متنازعہ حرکت کی وجہ سے جے پورکی جامع مسجد کے باہرتنازعہ ہونے کے بعد ایس ٹی ایف اورراجستھان پولیس کے جوان تعینات کئے گئے ہیں۔ اس معاملے میں جے پور پولیس پہلے ہی بی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کے خلاف ایف آئی آردرج کرچکی ہے۔ دراصل، پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے خلاف پورا ملک احتجاج کررہا ہے۔ اسی درمیان، جے پورمیں پیدل مارچ نکالا گیا تھا۔ احتجاج کے لئے بالمکند آچاریہ اوران کے حامی جمع ہوئے تھے۔ اسی دوران رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ جامع مسجد کے گیٹ پر پہنچے، وہاں احتجاج کیا اور پاکستان مردہ آباد کے نعرے لگائے، لیکن حد اس وقت ہوگئی، جب انہوں نے جامع مسجد کی سیڑھیوں کے باہرپوسٹرلگادیئے۔ اسی دوران مسجد میں نماز ادا کرنے کے لئے مسلمان موجود تھے، وہ بھی باہرنکل کرآئے اور معاملہ نے طول پکڑ لیا۔ یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد معاملہ بڑھ گیا اور پھربی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف معاملہ درج کیا گیا۔

کانگریس رکن اسمبلی رفیق خان کا بڑا مطالبہ

اس کے بعد صبح سے ہی جوہری بازار میں واقع جامع مسجد کے باہر ایس ٹی ایف اورپولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی۔ ابھی حالات معمول کے مطابق ہیں اورپولیس الرٹ موڈ پرہے۔ وہیں، اس معاملے میں کانگریس رکن اسمبلی رفیق خان نے بھی راجستھان حکومت سے بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کافی مشقت کے بعد علاقے کو کرایا گیا خالی

ہنگامہ بڑھنے کے بعد کانگریس رکن اسمبلی رفیق خان اورامین کاغذی نے بھی ہجوم کو سمجھانے کی کوشش کی۔ دونوں اراکین اسمبلی سمیت مسجد کمیٹی کے اراکین نے پولیس کمشنر بیجو جارج جوزف سے ملاقات کی تھی اور پھر بالمکند آچاریہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ کافی مشقت کے بعد ہجوم نے دونوں کی بات مانی اورجامع مسجد، بڑی چوپڑسمیت پورے علاقے کوخالی کیا۔

اپوزیشن لیڈر نے وزیراعلیٰ سے کی یہ اپیل

وہیں، راجستھان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ٹیکا رام جولی نے بھی وزیراعلیٰ سے اپیل کی۔ ہفتہ کی صبح میڈیا سے بات چیت میں کہا، “میں وزیراعلیٰ سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اراکین اسمبلی پرلگام لگائیں تاکہ ایسے حادثات واپس نہ ہوں اور آپسی بھائی چارہ بنا رہے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے پورا ملک غم وغصے میں ہے اورہرہندوستانی کارروائی کا مطالبہ کررہا ہے۔ ایسے حادثات باربار ہوتے ہیں اور ہمارے جوان اورلوگ بغیرکسی وجہ کے مارے جاتے ہیں۔” جولی نے کہا، “لوگوں اوراپوزیشن نے حکومت کے ہرفیصلے کی حمایت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ پھربھی رکن اسمبلی عہدے پربیٹھے کسی شخص کے ذریعہ ایسی حرکتیں، اس کی ذمہ داری کس کی ہونی چاہئے۔”



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔