Bharat Express

Rajasthan Police

چاقو سے حملے کے بعد دیوراج کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا، جہاں آج ایم بی اسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ہسپتال کا ایک دروازہ بند کر دیا گیا۔

ادے پورمیں چاقوبازی کے حادثہ کے بعد ملزم کی رہائش گاہ پربلڈوزرکی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ ادے نگرمیونسپل کارپوریشن کا دستہ ملزم کے مکان سے سامان نکال کربجلی کاٹنے کی کارروائی کر رہی ہے۔

جے پور میں 27 مئی کی رات ملی نامعلوم لاش کی شناخت کرتے ہوئے پولیس نے حادثہ کا انکشاف کیا ہے۔ نوجوان کا قتل اس کی اہلیہ نے اپنے عاشق سے کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

عثمان غنی نے ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم مودی کی باتوں کو واحیات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ گرچہ  وزیراعظم پارٹی کا سب سے بڑا چہرہ ہیں، لیکن جس طرح سے انہوں نے مسلم طبقے سے متعلق بیان دیا ہے، وہ مجھے اچھا نہیں لگا۔

کوٹہ میں جہاں طرف طالب علموں کی خودکشی کے واقعات میں کمی آئی ہیں، وہیں اب ان کے لاپتہ ہونے کا رجحان شروع ہو گیا ہے۔ حال ہی میں دو طالب علم لاپتہ ہو گئے ہیں اور پولیس کو ابھی تک اس معاملہ میں کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔

سکھدیو سنگھ گوگا میڑی قتل سانحہ میں ابھی پہلی گرفتاری ہوئی ہے۔ جے پور پولیس نے سازش کرنے والوں میں شامل رام ویر (23) کو اس کے گاوں سے دبوچ لیا۔ 

مونو مانیسر کے موبائل کی جانچ کے دوران ہریانہ پولیس کو مونو مانیسر اور لارنس بشنوئی کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو چیٹ ملی ہے۔ معلومات کے مطابق لارنس بشنوئی اور مونو مانیسر کے درمیان ہونے والی بات چیت کی ویڈیو چیٹ تقریباً ایک سال پرانی بتائی جاتی ہے۔

بجرنگ دل لیڈر مونو مانیسر راجستھان پولیس کی ریمانڈ پر ہے۔ اس دوران اس نے بڑا انکشاف کیا ہے۔ جنید اور ناصر کو سبق سکھانے کے لئے 8 دن پہلے ہی گینگ نے پوری پلاننگ کی تھی۔

راجستھان کے بھرت پور ضلع کے گھاٹ میکا گاؤں کے باشندہ جنید عرف جونا (35 سال) اورناصر(25 سال) کا مبینہ طور پراغوا کرلیا گیا تھا اوران کی لاش ہریانہ کے بھوانی کے لوہارو میں ایک جلی ہوئی کارمیں ملی تھی۔

اے ڈی جی آنند سریواستو نے کہا ہے کہ بھرت پور رینج میں امن و امان مکمل طور پر قابو میں ہے۔ بھرت پور رینج میں کوئی ایسی جگہ نہیں ہے جہاں یہ کہا جا سکے کہ حالات قابو سے باہر ہیں۔ ضلع میں امن و امان اور جرائم بھی قابو میں ہیں