Bharat Express DD Free Dish

Rajasthan Police

ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کر کے سنگین الزامات لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجستھان پولیس اور خفیہ ادارے ان کے ہر قدم پر نظر رکھ رہے ہیں۔

راجستھان کے بھرت پورمیں بالی ووڈ اسٹارشاہ رخ خان اوردیپیکا پادوکون سمیت 7 افراد پرایک دھوکہ دہی کا معاملہ درج ہوا ہے۔ یہ ایف آئی آر بھرت پور کے باشندہ کیرتی سنگھ نے درج کرائی ہے۔

وزیر نے دعویٰ کیا کہ انتظامی زبان میں ہندی کو ترجیح دینے سے قانونی دستاویزات، سرکاری احکامات اور پولیس ریکارڈ تک رسائی میں بہتری آئے گی۔

جے پور میٹرواورپولیس انتظامیہ دھمکی ملنے کے بعد الرٹ ہوگیا ہے۔ جے پورشہرکے اسٹیشنوں کو چھاؤنی میں تبدیل کیا گیا ہے۔ حالانکہ ای-میل میں کسی ایک خاص اسٹیشن کا نام شامل نہیں ہے۔ وہیں اس پر پولیس کے کئی اعلیٰ افسران نظربنائے ہوئے ہیں۔

جے پور میں نمازکے بعد سینکڑوں کی تعداد میں مسلم طبقے کے لوگ سڑکوں پراترآئے اوربی جے پی رکن اسمبلی بالمکند آچاریہ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، جن پرپولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کردیا۔

راجستھان کے جے پورمیں جامع مسجد کے باہربی جے پی رکن اسمبلی بال مکند آچاریہ نے لوگوں کی بھیڑکے ساتھ احتجاج کیا۔ اس معاملے میں پولیس نے بی جے پی رکن اسمبلی اوران کے حامیوں کے خلاف ایف آئی آردرج کی ہے۔

چاقو سے حملے کے بعد دیوراج کا اسپتال میں علاج چل رہا تھا، جہاں آج ایم بی اسپتال میں اس کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ہسپتال کا ایک دروازہ بند کر دیا گیا۔

ادے پورمیں چاقوبازی کے حادثہ کے بعد ملزم کی رہائش گاہ پربلڈوزرکی کارروائی شروع ہوگئی ہے۔ ادے نگرمیونسپل کارپوریشن کا دستہ ملزم کے مکان سے سامان نکال کربجلی کاٹنے کی کارروائی کر رہی ہے۔

جے پور میں 27 مئی کی رات ملی نامعلوم لاش کی شناخت کرتے ہوئے پولیس نے حادثہ کا انکشاف کیا ہے۔ نوجوان کا قتل اس کی اہلیہ نے اپنے عاشق سے کرایا تھا۔ پولیس نے قتل کے دونوں ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

عثمان غنی نے ایک انٹرویو کے دوران وزیراعظم مودی کی باتوں کو واحیات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ گرچہ  وزیراعظم پارٹی کا سب سے بڑا چہرہ ہیں، لیکن جس طرح سے انہوں نے مسلم طبقے سے متعلق بیان دیا ہے، وہ مجھے اچھا نہیں لگا۔