Bharat Express DD Free Dish

Mukhtar Ansari

عمر انصاری اس وقت کاسگنج جیل میں قید ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ افشاں انصاری کے فرضی دستخط کر کے جائیداد کے دستاویزات میں دھوکہ دہی کی۔

اشتعال انگیز تقریر کیس میں عمر پہلے ہی بری ہو چکے ہیں۔ یہ کیس 3 مارچ 2022 کا ہے، جب مؤ صدر کے امیدوار عباس انصاری نے مبینہ طور پر اتر پردیش اسمبلی انتخابی مہم کے دوران ایک عوامی میٹنگ میں سرکاری افسران کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے تھے۔ اس مقدمے میں عمر کا نام بھی آیا تھا، جسے مؤ کی عدالت نے بری کر دیا تھا۔

مختار انصاری کے بیٹے عمرانصاری کوغازی پورجیل سے کاس گنج جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے پیچھے سیکورٹی وجوہات بتائی ہیں۔ عمرانصاری پردستاویزپراپنی ماں کے فرضی دستخط کرنے کا الزام لگا ہے۔

پولیس کے مطابق عمر انصاری کو عدالت میں جعلی دستاویزات پیش کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ معاملہ ان کے والد مختار انصاری کی ضبط شدہ جائیداد سے متعلق ایک عرضی سے جڑا ہوا ہے، جس کے ذریعے وہ جائیداد کو چھڑانے کی کوشش کر رہے تھے۔

مختار انصاری کے بیٹے کے خلاف منی لانڈرنگ اور گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ اس معاملے میں وہ نومبر 2022 سے جیل میں تھے۔ عباس کو صرف 2 ماہ قبل ضمانت ملی تھی۔

پولیس کی تفصیلات کے مطابق، مرحوم مختارانصاری گروپ کے شوٹرانوج قنوجیا کے خلاف مئو، غازی پور اور اعظم گڑھ اضلاع کے مختلف تھانوں میں 23 سے زیادہ معاملے درج تھے۔ پولیس نے ڈھائی لاکھ روپئے کا انعامی بدمعاش قراردیا تھا۔

عدالت عظمیٰ نے مختارانصاری کے بیٹےعباس انصاری کواترپردیش گینگسٹراورسپریم کورٹ نے اترپردیش گینگسٹراینڈ اینٹی سوشل ایکٹیویٹیز (روک تھام) ایکٹ 1986 کے تحت درج ایک کیس میں عبوری ضمانت دے دی ہے۔

سپریم کورٹ نے لکھنؤ کے جیامئو میں پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت ہاؤسنگ یونٹ کی تعمیرپرروک لگانے کا حکم دیا۔ یہ تنازعہ مختارانصاری کے بیٹے عباس انصاری کے زمین کی ملکیت کے دعوے سے متعلق ہے۔ عدالت نے الہ آباد ہائی کورٹ کواس کیس کی جلد سماعت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

سپریم کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو حکم دیا ہے کہ وہ مختار انصاری کی میڈیکل رپورٹ، مجسٹریٹ رپورٹ اور ان کی موت کی عدالتی تحقیقاتی رپورٹ 2 ہفتوں کے اندر عمر انصاری کو فراہم کرے۔

سپریم کورٹ نے گینگسٹر کیس میں ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے کو کہا ہے۔ گینگسٹر کیس میں ضمانت نہ ہونے کی وجہ سے عباس انصاری ابھی جیل میں ہی رہیں گے۔