Bharat Express

Mathura Shahi Eidgah Case

متھرا کے شاہی عیدگاہ اورکرشن جنم بھومی تنازعہ پرسپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پررضامندی ظاہرکی ہے، جس میں سبھی کیسیزکی ایک ساتھ سماعت کی بات کہی گئی تھی۔ عدالت اس معاملے میں یکم اپریل کوسماعت کرے گا۔ تبھی ایک ساتھ ہونے والی سماعت پرفیصلہ ہوسکے گا۔

سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں متعدد عرضیاں ایسی دائر کی جاچکی ہیں جن میں ورشپ ایکٹ 1991 کو چیلنج کیا گیا ہے اور اس کو ہندووں کے ساتھ ناانصافی سے تعبیر کرتے ہوئے اس پر قانونی چارہ جوئی کی اپیل کی ہے۔

متھرا تنازعہ سے متعلق 18 عرضیوں کی الہ آباد ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے۔ درخواستوں میں متنازعہ جگہ کو ہندوؤں کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، ہائی کورٹ میں دائر درخواستوں میں آج فیصلہ ہونا ہے۔

متھرا کے شاہی عیدگاہ معاملے میں سپریم کورٹ میں آج سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ نے مسلم فریق کی ایک عرضی پرسماعت ہوئی۔ حالانکہ عدالت نے نہ تو راحت دی ہے اور نہ ہی کوئی فیصلہ سنایا ہے۔

ہائی کورٹ نے مسلم فریق کے اس استدلال کو مسترد کر دیا تھا کہ کرشن جنم بھومی مندر سے متصل شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیکس کے تنازعہ سے متعلق ہندو وکیلوں کے دائر کردہ مقدمے ورشپ (خصوصی دفعات) ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اس لیے وہ قابل قبول نہیں ہیں۔

سپریم کورٹ نے الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ 14 دسمبر 2023 کو شاہی عیدگاہ مسجد کمپلیس کا سروے کرنے کے حکم پر روک لگا دی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ کے آرڈر7 آر-11 کی درخواست خارج کردی ہے۔ جسٹس مینک کمارجین کی سنگل بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

گیان واپی کے معاملے پر، سوامی گووند دیو گری نے کہا، "میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ ان تینوں مندروں (ایودھیا، گیان واپی اور کرشن جنم بھومی) کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ یہ حملہ آوروں کے ہم پر کیے گئے حملوں کے سب سے بڑے نشان ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے پیر (29 جنوری) کو الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پراسٹے کو بڑھا دیا، جس میں شاہی عید گاہ مسجد کے لئے کمیشن تشکیل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 14 دسمبر 2023 کوکرشن جنم بھومی اورشاہی عید گاہ مسجد کے مقام کے سروے کی منظوری دی تھی اورایڈوکیٹ کمشنرکے ذریعہ سروے کرانے کا حکم دیا تھا، جس پر اب سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔