Bharat Express DD Free Dish

Mathura Shahi Eidgah Case

الہ آباد ہائی کورٹ نے شاہی عیدگاہ مسجد ٹرسٹ کے آرڈر7 آر-11 کی درخواست خارج کردی ہے۔ جسٹس مینک کمارجین کی سنگل بینچ نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

گیان واپی کے معاملے پر، سوامی گووند دیو گری نے کہا، "میں ہاتھ جوڑ کر درخواست کرتا ہوں کہ ان تینوں مندروں (ایودھیا، گیان واپی اور کرشن جنم بھومی) کو ہمارے حوالے کیا جائے کیونکہ یہ حملہ آوروں کے ہم پر کیے گئے حملوں کے سب سے بڑے نشان ہیں۔

عدالت عظمیٰ نے پیر (29 جنوری) کو الہ آباد ہائی کورٹ کے اس حکم پراسٹے کو بڑھا دیا، جس میں شاہی عید گاہ مسجد کے لئے کمیشن تشکیل کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

الہ آباد ہائی کورٹ نے 14 دسمبر 2023 کوکرشن جنم بھومی اورشاہی عید گاہ مسجد کے مقام کے سروے کی منظوری دی تھی اورایڈوکیٹ کمشنرکے ذریعہ سروے کرانے کا حکم دیا تھا، جس پر اب سپریم کورٹ نے روک لگا دی ہے۔

جمعہ کو سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے، جس میں اہم بات یہ ہے کہ مسجد کمیٹی نے تمام 18 درخواستوں کو سپریم کورٹ میں منتقل کرنے کے ہائی کورٹ کے پہلے حکم کو چیلنج کیا ہے۔