Bharat Express

Manipur Violence

اس سے قبل 16 جون کو مشتعل ہجوم نے مرکزی وزیر کے گھر کو آگ لگا دی تھی۔ تاہم اس وقت مرکزی وزیر اپنے گھر پر موجود نہیں تھیں۔ بھیڑ کو منتشر کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کو آنسو گیس کے گولے بھی داغنے پڑے۔

اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ملک کے تمام لوگوں کے علم میں یہ بات لانا چاہتی ہوں کہ ایوان میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بار ہا کہا کہ وہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے کہ رہے ہیں کہ ہر معاملہ پر بحث کے لئے تیار ہے، وزارت داخلہ منی پور معاملہ پر دونوں ایوانوں میں بحث کے لئے تیار ہیں ۔

 Manipur Freedom Fighter wife: منی پور میں چل رہے نسلی تشدد کے دوران 28 مئی کو ککچنگ ضلع کے سیرو گاؤں میں ایک مجاہد آزادی کی 80 سالہ بیوہ کو اس کے گھر کے اندر زندہ جلاکر مار دیا گیا تھا۔ اب جوڑے کے بیٹے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں اور وزیراعظم مودی سے سوال کر رہے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس صبح کیا ہوا تھا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران پیر کو راجیہ سبھا اور لوک سبھا دونوں میں اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ نے منی پور پر پی ایم مودی کے بیان کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ اپوزیشن کے احتجاج کے دوران راجیہ سبھا کے چیئرمین نے مانسون سیشن کی بقیہ مدت کے لیے عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ  سنجے سنگھ کو معطل کر دیا۔

منی پور میں گزشتہ تین ماہ سے تشدد جاری ہے۔ اس تشدد میں اب تک 160 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ہزاروں لوگ اپنا گھر بار چھوڑ کر پناہ گزین کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں

دوسری جانب منی پور واقعے کے بارے میں لوگوں سے سوال کیا گیا کہ کیا ملزمان کو پھانسی دی جائے یا نہیں؟ اس جرم کے مجرموں کو کیا سزا ملنی چاہیے تو اعداد و شمار نے سب کو حیران کر دیا۔ چنانچہ سروے کے اعداد و شمار کے مطابق 87 فیصد لوگوں  نے کہا  کہ کہ ملزمان کو پھانسی دی جانی چاہیے

اہل خانہ ابھی تک بیٹی کی لاش کا انتظار کر رہے ہیں۔ خاتون نے کہا، 'مجھے اب بھی یقین نہیں آرہا کہ میری بیٹی اب اس دنیا میں نہیں ہے۔ کبھی کبھی امید ہوتی ہے کہ میری بیٹی واپس آئے گی، کیونکہ میں نے اسے اپنی آنکھوں سے نہیں دیکھا

سواتی مالیوال نے کہا "میں نے منی پور جانے کا فیصلہ کیا ہے اور میں ریاستی حکومت سے اپیل کر رہی ہوں کہ وہ مجھے نہ روکے بلکہ ایسے انتظامات کرے کہ میں جنسی زیادتی کے شکار لوگوں سے مل سکوں تاکہ ہم ان تک پہنچ سکیں اور ہر ممکن مدد فراہم کر سکیں۔"

اپوزیشن پارٹیاں بھی اس معاملے کو لے کر مرکزی حکومت پر لگاتار حملہ کر رہی ہیں اور منی پور کے سی ایم این بیرن سنگھ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش نے منی پور کے واقعہ کے لئے بی جے پی اور آر ایس ایس کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ منی پور کا واقعہ نفرت پھیلانے کی سیاست اور بات کرکے حکمرانی کی پالیسی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی کی ووٹ کی سیاست کی وجہ سے ایسا واقعہ منی پور میں پیش آیا جہاں خواتین کے استھ اس طرح کا برتاؤ کیا گیا۔