Bharat Express

Manipur Violence

منی پور کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ’’پورا ملک منی پور میں مسلسل تشدد اور کشیدگی سے پریشان ہے اور خواتین کے ساتھ بدسلوکی کا تازہ واقعہ خاص طور پر بی جے پی اور اس کی حکومت کے لیے شرمناک ہے۔ '

سماج وادی پارٹی کے لیڈر سوامی پرساد موریہ نے اس وائرل ویڈیو کو لے کر بی جے پی حکومت پر سخت نشانہ سادھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ کیا یہ رام راجیہ کا ننگا سچ ہے؟منی پور میں ایک کمیونٹی کی خواتین کو برہنہ کرکے ان کے ساتھ جو غیر انسانی اور وحشیانہ سلوک کیا گیا وہ انتہائی شرمناک، تکلیف دہ اور قابل مذمت ہے۔ کیا یہی ہے رام راجیہ کا ننگا سچ ہے؟

4 مئی کی یہ ویڈیو بدھ (19 جولائی) کو منظر عام پر آنے کے بعد سے منی پور کے پہاڑی علاقے میں ماحول کشیدہ ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مخالف فریق کے کچھ لوگ ایک کمیونٹی کی دو خواتین کو برہنہ کر رہے ہیں۔

Parliament Monsoon Session 2023: منی پور میں تشدد سے متعلق اپوزیشن نے ایوان میں زبردست ہنگامہ کیا۔ کانگریس سمیت اپوزیشن وزیراعظم مودی سے پارلیمنٹ میں بیان کا مطالبہ کر رہا ہے۔

بدھ کے روز 4 مئی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سے منی پور کے پہاڑی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا رہا ہے کہ ایک کمیونٹی کی دو خواتین کو مخالف فریق کے کچھ لوگ برہنہ کر رہے ہیں۔

منی پور میں خواتین کو برہنہ کرکے گھمائے جانے کو وزیراعظم مودی نے شرمناک بتایا ہے۔ ساتھ ہی قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

منی پور میں تقریباً دو ماہ سے نسلی تشددتشدد ہو رہا ہے۔ پہلی بار وزیر اعظم نے اس معاملے پر بات کی ہے۔ منی پور میں شیڈیولڈ ٹرائب (ایس ٹی) کا درجہ دینے کے میتی کمیونٹی کے مطالبے کے خلاف احتجاج 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں 'قبائلی یکجہتی مارچ' کے انعقاد کے بعد چھڑپیں شروع ہوئی تھیں۔ تب سے اب تک ریاست میں کم از کم 160 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں

منی پورمیں دو خواتین کو سڑک پر برہنہ کرکے گھمانے اور ان کے ساتھ درندگی کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے سخت تبصرہ کیا ہے۔

آئی ٹی ایل ایف کے مطابق اس واقعہ کے حوالے سے 21 جون کو ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ آئی پی سی کی دفعہ 153 اے، 398، 427، 436، 448، 302، 354، 364، 326، 376، 34 اور آرمس ایکٹ کی دفعہ 25 (1C) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

اس سب کے درمیان اپوزیشن نے وزیر اعظم نریندر مودی سے منی پور میں تشدد پر پارلیمنٹ میں بیان دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کچھ پارٹیوں نے مانسون اجلاس کے پہلے دن منی پور پر تحریک التواء لانے کا منصوبہ بھی بنایا ہے۔