Bharat Express

Manipur Violence

مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے کہا، "یہ (منی پور وائرل ویڈیو) معاملہ نہ صرف حساس ہے بلکہ قومی سلامتی کے حوالے سے اس کے مضمرات ہیں اور اپوزیشن لیڈر اس سے واقف ہیں، تاہم، اپوزیشن اس معاملے پر پارلیمنٹ کے فلور پر بحث نہیں کرنا چاہتی

دراصل دونوں خواتین کا ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سپریم کورٹ نے خود نوٹس لیا تھا اور مرکزی اور ریاستی حکومت کو پھٹکار لگائی تھی اور کہا تھا کہ حکومت اس پر فوری کارروائی کرے ورنہ ہم کریں گے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امپھال کے گڑھی علاقے میں خواتین مظاہرین نے مرکزی سڑک کو دونوں طرف سے بلاک کر دیا۔ مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر پولیس کو کارروائی سے روک دیا۔ اطلاع ملتے ہی منی پور آرمڈ پولیس، آرمی اور ریپڈ ایکشن فورس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئی۔

اسدالدین اویسی نے دی وائر میں شائع بیرن سنگھ کا بیان شیئر کیا ہے، جس میں انہوں نے کہا کہ اس ویڈیو نے ریاست کی شبیہ کو داغدار کیا ہے۔ سی ایم برین نے کہا کہ انہوں نے ویڈیو کی مذمت کے لیے ریاست گیر احتجاج کی کال دی ہے۔

Manipur Video: متاثرہ کے شوہر نے کہا کہ چار ماہ کی صبح ایک ہجوم نے علاقے کے کئی گھروں کو جلادیا، دو خواتین کو برہنہ کردیا گیا اور انہیں لوگوں کے سامنے گاؤں کی پگڈنڈیوں پر چلنے کے لئے مجبور کیا۔

مانا جارہا ہے کہ اپوزیشن کا بڑا وفد آئندہ جمعرات تک ممکن ہے منی پور کا دورہ کرے۔ البتہ حتمی تاریخ کا اعلان پیر کو اپوزیشن کی میٹنگ کے بعد ہی ہوگا۔ لیکن یہ طے ہوچکا ہے کہ اپوزیشن کا ایک وفد منی پور جاکر وہاں کی زمینی صورتحال کو دیکھنے کی کوشش کرے گا۔

انہوں نے اپنی غلطی کے اعتراف کے بجائے کہا کہ  میں بار بار کہہ رہی ہوں  کہ ایسی ہزاروں شکایتیں  ہمارے پاس آئی تھیں۔اس میں بھی ہندوستان سے اور منی پور کے باہر سے شکایات تھیں۔تو سب سے پہلے ہم نے یہ جانچ شروع کی کہ وہ شکایات اور خطوط صحیح ہیں یا فرضی ہیں۔

منی پور تشدد معاملے کو لے کر اپوزیشن نے بھی بی جے پی حکومت کو گھیرنا شروع کر دیا ہے۔ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کے پہلے دن منی پور تشدد پر کافی ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

اداکارہ ریچا چڈھا نے بھی منی پور میں خواتین کے ساتھ ہونے والے ظلم اور زیادتی پر غصے کا اظہار کیا ہے۔ ویڈیو کے بارے میں اپنی پوسٹ میں، رچا چڈھا نے اسے "شرمناک! خوفناک! غیر اخلاقی حرکت!"قراردیا۔

منی پور پولیس کے مطابق یہ واردات 4 مئی کی ہے۔ دوسری جانب 18 مئی کو درج کرائی گئی شکایت میں یہ بھی الزام لگایا گیا ہے کہ دونوں میں سے ایک20 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔