اسمرتی ایرانی سمیت مودی حکومت کے 15 وزراء کو ملی شکست، جانئے کیا رہی وجہ
منی پور تشدد معاملہ کو لے کر24 جولائی کو مانسون سیشن کے تیسرے دن بھی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ جاری رہا، اپوزیشن جماعتیں اس معاملہ پر بحث اورایوان میں وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کا مطالبہ کر رہی ہیں، وہیں اپوزیشن پرزبانی حملہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے الزام عائد کیا کہ حکومت ا س حساس معاملہ پر بحث کے لئے تیار ہے تاہم اپوزیشن اس معاملہ پر بھاگ رہی ہے ۔
اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ملک کے تمام لوگوں کے علم میں یہ بات لانا چاہتی ہوں کہ ایوان میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بارہا کہا کہ وہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے یہ کہ رہے ہیں کہ ہر معاملہ پر بحث کے لئے تیار ہے، وزارت داخلہ منی پور معاملہ پر دونوں ایوانوں میں بحث کے لئے تیار ہیں۔
وزیر داخلہ جواب دینے کے لئے تیار
انہوں نے کہا کہ ملک میں قومی مدعوں پر ہم ایوان میں بحث کے لئے تیار ہیں، لیکن سوال یہ اٹھتا ہے کہ جب ایوان میں متعلقہ وزیر جواب دینے کے لئے تیار ہے تو اپوزیشن بھاگ کیوں رہی ہے؟ اسمرتی ایرانی نے مزید کہا کہ میں اپوزیشن سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس معاملہ پر بحث ہوے دیں، ملک کے عوام ہمیں اس لئے یہاں منتخب کر کے تاکہ ہم ان حساس معاملات پر بحث کر سکیں۔
لوک سبھا میں امت شاہ نے کیا کہا؟
اس سے قبل لوک سبھا میں وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ایوان میں بحث کے لئے تیار ہوں، لیکن مجھے یہ نہیں معلوم ہے کہ اپوزیشن بحث کیوں نہیں ہونے دینا چاہتی ہیں ۔ میرا اپوزیشن کے لیڈران سے اپیل ہے کہ اس حساس معاملہ پربحث ہونے دیں، ہنگا مہ آرائی کے سبب دونوں ایوانوں کی کاروائی منگل تک کے لئے ملتوی کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ منی پور میں گزشتہ تین مئی کو ریزرویشن کے مطالبہ کو لے کر کور کی اور موتی طبقات کے درمیان تشددد کی آگ بھڑک اٹھی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔