Manipur Violence: منی پور وائرل ویڈیو کی سپریم کورٹ میں شروع ہوئی سماعت، خواتین کی طرف سے کپل سبل ہوئے پیش
منی پور تشدد کے وائرل ویڈیو معاملے کی سماعت سپریم کورٹ میں شروع ہوگئی ہے۔ خواتین کی طرف سے سینئروکیل کپل سبل پیش ہوئے ہیں۔ اس سے قبل سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے مرکزی حکومت کو کارروائی کرنے کا حکم دیا تھا۔
Manipur Violence: سولہ پارٹیوں کے بیس لیڈران ،اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد’انڈیا’ کا وفد کل کرے گا منی پور کا دورہ
لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ مانیکم ٹیگور نے کہا کہ 20 سے زیادہ اپوزیشنارکان پارلیمنٹ کا ایک وفد 29-30 جولائی کو منی پور کا دورہ کرے گا اور ریاست کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ ذرائع کے مطابق وفد پہلے پہاڑی علاقے میں جائے گا۔ اس کے بعد وہ نشیبی علاقہ کا دورہ کریں گے
Owaisi on Manipur Viral Video: ‘اسدالدین اویسی نے مرکزی حکومت کو بنایا نشانہ، ‘خواتین کے ویڈیو کو بتا رہے ہیں سازش… انہیں بس اپنی شبیہ کی پرواہ
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ ان کو صرف اپنی شبیہ کی فکرہے، لیکن ککی خواتین کی عزت اوروقار کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔
Manipur Violence: منی پور معاملے پر سپریم کورٹ میں آج نہیں ہوگی سماعت، سی جے آئی چندرچوڑ نہیں ہوں گے موجود
جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ منی پور تشدد اور دو خواتین کی برہنہ پریڈ کے معاملے کی سماعت کرنے والی تھی۔ تاہم چیف جسٹس دھننجے وائی چندرچوڑ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی بنچ جمعہ کو نہیں بیٹھے گی۔ …
Manipur Viral Video: خواتین کے خلاف بربریت کے معاملے کی جانچ کرے گی سی بی آئی، مرکز سپریم کورٹ میں مقدمے کی سماعت منی پور سے کرانے کی کرے گی اپیل
منی پور میں 35000 اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں اور 18 جولائی کے بعد تشدد کا کوئی بڑا واقعہ پیش نہیں آیا۔ پی ایم مودی کی منی پور پر گہری نظر ہے۔ ہر روز وزیر اعظم نریندر مودی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے منی پور کے بارے میں معلومات لے رہے ہیں
Parliament Monsoon Session 2023: مودی حکومت کے خلاف آج تحریک عدم اعتماد لائیں گی اپوزیشن جماعتیں، یہ ہے یہ بڑی وجہ
Manipur Violence: پارلیمنٹ کے مانسون سیشن میں منی پور تشدد سے متعلق مسلسل ہنگامہ ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کانگریس لیڈران کو خط لکھ کر موضوع پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے تعاون مانگا ہے۔
Smriti Irani On Manipur Violence: منی پور معاملہ پر مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا اپوزیشن پر نشانہ،کہا جب حکومت بحث کے لئے تیار ہے تو اپوزیشن کیوں نہیں؟
اسمرتی ایرانی نے کہا کہ ملک کے تمام لوگوں کے علم میں یہ بات لانا چاہتی ہوں کہ ایوان میں آج مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بار ہا کہا کہ وہ ملک کے وزیر داخلہ ہونے کے ناطے کہ رہے ہیں کہ ہر معاملہ پر بحث کے لئے تیار ہے، وزارت داخلہ منی پور معاملہ پر دونوں ایوانوں میں بحث کے لئے تیار ہیں ۔
Manipur Violence: آر ایس ایس کے ایجنڈے نے منی پور کو فساد زون بنا دیا،کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین کا بی جے پی پر نشانہ
کیرالہ کے وزیر اعلی پی وجین نے ترواننت پورم میں کہا کہ فسادات کی آڑ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عیسائیوں پر حملہ ہے۔ عیسائی قبائلی گروہوں کے گرجا گھروں پر منظم طریقے سے حملے کیے گئے اور انہیں تباہ کیا گیا۔ سنگھ پریوار نے سیاسی فائدے کے لیے منی پور کو فسادات کے علاقے میں تبدیل کر دیا ہے
Manipur Violence Viral Video: خواتین کو برہنہ کر کے گھمانے کے معاملہ میں پانچویں ملز م کی گرفتاری،سرچ آپریشن جاری
منی پور میں خواتین کی برہنہ پریڈ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد وزیر اعلی این بیرن سنگھ نے پولیس کو خصوصی ہدایات دی تھیں۔ وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا تھا کہ اس معاملے میں اب تک کچھ ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کئی دیگر ملزمین کو گرفتار کرنا باقی ہے
Manipur Video: ”کرگل جنگ میں ملک کے لئے لڑا… لیکن اپنی بیوی کو نہیں بچا سکا“ منی پور کی متاثرہ کے شوہر کا چھلکا درد
Manipur Video: متاثرہ کے شوہر نے کہا کہ چار ماہ کی صبح ایک ہجوم نے علاقے کے کئی گھروں کو جلادیا، دو خواتین کو برہنہ کردیا گیا اور انہیں لوگوں کے سامنے گاؤں کی پگڈنڈیوں پر چلنے کے لئے مجبور کیا۔