Bharat Express

Manipur Violence: منی پور معاملے پر سپریم کورٹ میں آج نہیں ہوگی سماعت، سی جے آئی چندرچوڑ نہیں ہوں گے موجود

جمعہ کے روز سپریم کورٹ میں سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ اور جسٹس منوج مشرا کی بنچ منی پور تشدد اور دو خواتین کی برہنہ پریڈ کے معاملے کی سماعت کرنے والی تھی۔ تاہم چیف جسٹس دھننجے وائی چندرچوڑ کی عدم دستیابی کی وجہ سے ان کی بنچ جمعہ کو نہیں بیٹھے گی۔ ایسے میں منی پور کیس کی سماعت آج نہیں ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔