Asaduddin Owaisi on Manipur Violence: منی پور میں دو خواتین کو برہنہ کرکے گھمائے جانے کے حادثہ سے متعلق آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندرمودی اورمرکزی حکومت پرتنقید کی ہے۔ حادثہ سے متعلق امت شاہ کے بیان پرانہوں نے کہا کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ یہ مودی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست میں مئی سے تشدد کیا جا رہا ہے اوریہ حادثہ بھی مہینوں پرانا ہے، لیکن ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کارروائی کی جا رہی ہے۔
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ایک ٹوئٹ کرکے حکومت پرالزام لگایا کہ ان کو صرف اپنی شبیہ کی پرواہ ہے، لیکن ککی خواتین کی عزت اوروقارکی کوئی فکرنہیں ہے۔
.@AmitShah has said that the Manipur video was a conspiracy to embarrass Modi govt & was “leaked” on the eve of Parliament session. The violence in Manipur has been going on since May, the video is months’ old. But action was only taken after it went viral. Modi govt is always…
— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) July 28, 2023
اسدالدین اویسی نے ٹوئٹ میں لکھا، “امت شاہ نے کہا کہ منی پور کا ویڈیو مودی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے مانسون سیشن شروع ہونے سے ایک دن پہلے شام کو یہ ویڈیو لیک کیا گیا۔ منی پور میں مئی سے تشدد کے واقعات ہو رہے ہیں اور یہ ویڈیو بھی مہینوں پرانا ہے، لیکن کارروائی صرف تب کی گئی، جب ویڈیو سامنے آیا۔ مودی حکومت صرف اپنی شبیہ سے متعلق فکر کرتی ہے اور انہیں ککی خواتین کی عزت اور وقار کی فکر نہیں ہے۔ کتنی شرمناک بات ہے۔”
بھارت ایکسپریس۔