Tariq Anwar On Samajwadi Party: سماجوادی پارٹی میں انتشارسے متعلق قیاس آرائیوں پر کانگریس رکن پارلیمنٹ طارق انور نے کہا-’اکھلیش یادو کی اپنی پارٹی پرپکڑ…‘
کانگریس کے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ طارق انور نے آپریشن ٹائیگرسے متعلق کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ اس میں رقم کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اتنی بڑی رقم کی پیشکش کی جاتی ہے کہ ایمانداری ڈگمگا جاتی ہے۔
HC Sends Notice to Mamata and Abhishek: ممتا بنرجی اور ابھیشیک بنرجی کی بڑھیں مشکلیں، کلکتہ ہائی کورٹ نے اس معاملے میں بھیجا توہینِ عدالت کا نوٹس
ہائی کورٹ نے 2018 میں پولیس کو یہ بھی ہدایت دی تھی کہ وہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو ٹریفک کے متبادل راستوں کے بارے میں آگاہ کرے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کہا تھا کہ اگر کسی سیاسی جلسے یا ریلی کے دوران توڑ پھوڑ یا تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے تو ذمہ دار افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ممتا بنرجی کو اسپیکر اوم برلا نے دیا یہ بڑا موقع! کیا ٹوٹنے سے بچ جائے گی ٹی ایم سی؟ باغی اراکین پارلیمنٹ سے متعلق جانئے تفصیل
ترنمول کانگریس میں مچے سیاسی گھمسان سے متعلق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے ممتا بنرجی کے بھتیجے اور ٹی ایم سی کے جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کو 19 جون کو ملاقات کے لئے بلایا ہے۔ اوم برلا چاہتے ہیں کہ وہ (ابھیشیک بنرجی) پارٹی میں بغاوت معاملے پر اپنا موقف رکھیں اور صورتحال واضح کریں۔
Mamata Banerjee challenges Suvendu Adhikari victory in Bhabanipur: بھوانی پور میں شوبھیندو ادھیکاری کی جیت کو ممتا بنرجی کا چیلنج، کلکتہ ہائی کورٹ میں داخل کی عرضی
مغربی بنگال اسمبلی الیکشن 2026 میں بھوانی پور سیٹ پر ممتا بنرجی اور شوبھیندو ادھیکاری کے درمیان سخت مقابلہ ہوا تھا۔ اس سیٹ پر مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری نے جیت حاصل کی ہے۔ وہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے پہلے وزیراعلیٰ بھی ہیں۔ اس سیٹ پرممتا بنرجی کو ہارکا سامنا کرنا پڑا تھا۔
Rahul Gandhi’s Statements: ’’2024 کا انتخاب ہم ہارے نہیں…2029 کا انتخاب جیت چکے ہیں…‘‘، راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ
راہل گاندھی نے کہا کہ وہ 2004 سے رکن پارلیمان ہیں اور کانگریس کا تنظیمی ڈھانچہ دیگر سیاسی جماعتوں سے مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لاکھوں کانگریسی کارکنوں کو جانتے ہیں جو ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، لیکن راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔
FIR Registered Against Mamata Banerjee: ممتا بنرجی کے خلاف مقدمہ درج، انتخابی مہم میں اشتعال انگیز بیان دینے کا الزام
شکایت گزار نے اپنی درخواست میں یہ مؤقف بھی اختیار کیا ہے کہ اسمبلی انتخابات کے بعد کولکتہ اور مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں فرقہ وارانہ تشدد کے متعدد واقعات پیش آئے، جو مبینہ طور پر مذکورہ تقریر کے اثرات سے جڑے ہو سکتے ہیں۔
TMC Congress Merger: کیا کانگریس میں ہو جائے گا ٹی ایم سی کا انضمام؟ جے رام رمیش نے سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی ملاقات کی بتائی پوری حقیقت
سونیا گاندھی اور ممتا بنرجی کی ملاقات کے بعد ترنمول کانگریس (TMC) کے کانگریس میں انضمام کی قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی تھیں، تاہم کانگریس کے سینئر لیڈر جے رام رمیش نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے ملاقات کی حقیقت واضح کر دی۔
Mamata Banerjee TMC Crisis: ’ابھیشیک آخر ہیں کون؟‘ ممتا بنرجی کے قریبی لیڈر نے ہی ٹی ایم سی کے تابوت میں ٹھونک دی آخری کیل
مغربی بنگال کی سیاست میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی ) ایک گہرے بحران سے دوچار نظر آ رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی اور بااعتماد رہنما کلیان بنرجی نے ابھشیک بنرجی پر براہِ راست حملہ کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے تک کی وارننگ دے دی ہے، جس کے بعد پارٹی کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔
Real Trinamool Is Mamata Banerjee-Mahua Moitra: باغی ٹی ایم سی لیڈروں پر برہم ہوئیں مہوا موئترا، بولیں-اگر ان کے پاس 20 ایم پی ہوتے تو …
باغی ارکان کے حوالے سے مہوا موئترا نے طنزیہ انداز میں کہا کہ اگر فرض کر لیا جائے کہ ان کے پاس 20 ارکانِ پارلیمنٹ بھی ہیں، تب بھی انہیں حاصل کیا ہوگا؟ وہ صرف الگ نشستوں پر بیٹھ سکتے ہیں، اس سے زیادہ کچھ نہیں۔
West Bengal Politics: ممتا بنرجی کی رہائش گاہ پر پہنچی سی آئی ڈی کی ٹیم، ابھیشیک بنرجی بھی تحقیقات کے دائرے میں
پولیس ذرائع کے مطابق مغربی بنگال پولیس کے ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (DIG) کی سربراہی میں ایس آئی ٹی اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر رہی ہے۔ اب تک سی آئی ڈی 13 ٹی ایم سی اراکین اسمبلی کے بیانات ریکارڈ کر چکی ہے۔ حکام نے بتایا کہ تین اراکین اسمبلی نے دعویٰ کیا ہے کہ 6 مئی کی میٹنگ ریزولوشن بک میں موجود دستخط ان کے نہیں ہیں۔





