Bharat Express

Mamata Banerjee

ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا، ’’بی جے پی کے بہت سے لیڈر چند دنوں میں پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔‘‘ بی جے پی کے کئی لیڈربہت پریشان اور ناراض ہیں۔ یہ حکومت زیادہ دیر نہیں چلے گی۔

2019 کے لوک سبھا انتخابات میں بھی ترنمول کانگریس کے ووٹوں کا شیئر 4.64 فیصد بڑھ گیا تھا، حالانکہ اس سال بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے 18 سیٹیں جیتی تھیں اور اس کے ووٹوں کے حصہ میں 22.2 فیصد کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

ممتا بنرجی نے دعویٰ کیا کہ ایگزٹ پول کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ یہی نہیں انہوں نے ایگزٹ پول دکھانے پر میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا ہم نے دیکھا ہے کہ 2016، 2019 اور 2021 میں ایگزٹ پول کیسے کرائے گئے تھے۔

دھیان کے بارے میں پی ایم کے اعلان کے بعد، ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی نے سخت ردعمل دیا اور پوچھا کہ انہیں کیمرے کے سامنے دھیان کیوں کرنا پڑتا ہے۔ وہ بطور وزیر اعظم انتخابی مہم نہیں چلا سکتے۔

ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی یکم جون کو ہونے والی انڈیا الائنس کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ چکروات متاثرہ علاقے میں راحتی کاموں اور لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ کے سبب وہ اس میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گی۔

22 مئی کو کلکتہ ہائی کورٹ کی ایک ڈویژن بنچ نے سنگل بنچ کے حکم پر روک لگانے سے انکار کر دیا ،جس میں بی جے پی کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کی خلاف ورزی کرنے والا کوئی اشتہار شائع نہ کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال میں او بی سی ریزرویشن جاری رہے گا، کیونکہ اس سے متعلق بل آئین کے دائرہ کار میں منظور کیا گیا تھا۔ سی ایم ممتا نے بی جے پی پر ریزرویشن روکنے کا الزام لگایا۔

کلکتہ ہائی کورٹ میں جسٹس تپبرت چکرورتی اور راج شیکھرمنتھا کی ڈویژن بینچ نے ایک مفاد عام عرضی لگی تھی، جس میں اوبی سی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے عمل پر سوال کھڑے کئے گئے تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے مغربی بنگال کے جھارگرام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم سی بنگال کے لوگوں کے لیے اور بنگال کی شناخت کے لیے بھی خطرہ ہے۔

کھرگے نے کہا کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں گے اس پر عمل کرنا ہوگا اور اگر کوئی اس پر عمل نہیں کرتا ہے تو اسے باہر جانا ہوگا۔