Bharat Express

Mallikarjun Kharge

پی ایم مودی کے الزامات کے بعد کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 10 سال کے دور حکومت میں اسے (کچھاتھیو جزیرہ) واپس کیوں نہیں لیا گیا

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈیا الائنس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بچانے، ملک کی یکجہتی کو بچانے، جمہوریت کو بچانے اور آئین کو بچانے کے لیے اتنے سارے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں۔

دہلی کے رام لیلا میدان میں انڈیا الائنس کی جمہوریت بچاؤ ریلی  میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، کانگریس لیڈر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو، پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان، مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال اور انڈیا اتحاد کے دیگر لیڈران ریلی میں موجود ہیں۔

عام آدمی پارٹی نے لوگوں کو ریلی میں آنے کی ترغیب دینے کے لیے تین سطحی منصوبہ بنایا ہے۔ پہلے اسمبلی کی سطح پر میٹنگیں ہوئیں، پھر تمام 2600 پولنگ اسٹیشنوں کی سطح پر اور اب ڈور ٹو ڈور مہم شروع کر دی گئی ہے۔

شیو سینا (یو بی ٹی) نے سانگلی، ممبئی ساؤتھ سینٹرل، ممبئی نارتھ ویسٹ سیٹوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جب کہ این سی پی (شرد چندر پوار) بھیونڈی سے دعویٰ کر رہی ہے۔

کانگریس نے 4 ریاستوں کی 14 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اس فہرست میں اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔

کانگریس لیڈروں کا الزام ہے کہ حکومت نے انہیں الیکشن لڑنے سے روکنے کے لیے کھاتوں کو منجمد کر دیا ہے۔ پارٹی کو حکومت کی طرف سے دو نوٹس بھی موصول ہوئے ہیں۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حکمراں جماعت صرف کانگریس کے اکاونٹ کو فریزنہیں کررہی ہے بلکہ یہ قدم جمہوریت کو فریز کرنے کے مترادف ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ انتخابی مہم کے شروع ہونے کے باوجود ہمارے پاس دو  روپئے نہیں ہیں کہ پارٹی کی تشہیر کیلئے استعمال کیا جائے۔

کانگریس پارٹی کی طرف سے لوک سبھا الیکشن کی تیاری کے درمیان الزام لگایا گیا ہے کہ بی جے پی کا ملک آئینے اورعدالتی اداروں پرکنٹرول ہے۔

کانگریس صدر کھرگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت اور آئین کو آمریت سے بچانے کا شاید یہ آخری موقع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم 'ہندوستان کے لوگ' مل کر نفرت، لوٹ مار، بے روزگاری، مہنگائی اور مظالم کے خلاف لڑیں گے۔ حالات  بدلیں گے۔