Bharat Express

Mallikarjun Kharge

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بی جے پی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جن بینک کھاتوں میں لوگوں کی طرف سے عطیہ کی گئی رقم رکھی گئی تھی انہیں این ڈی اے حکومت نے منجمد کر دیا ہے، جبکہ پارٹی پر محکمہ انکم ٹیکس نے بھاری جرمانہ عائد کیا ہے۔

کانگریس صدر کھڑ گے نے الزام لگایا کہ بی جے پی ہمیشہ سماجی انصاف کے خلاف ہے اور سیکولرازم کے بھی خلاف ہے۔ آر ایس ایس اور موہن بھاگوت ملک سے ریزرویشن اور آئین کو ختم کرنے میں مصروف ہیں۔ وہ ہمیشہ آئین کو بدلنے کی بات کرتے ہیں ۔

چھندواڑہ کا ذکر اس لیے ضروری ہو جاتا ہے کہ چھندواڑہ کمل ناتھ کا گڑھ ہے۔ ان کے بیٹے نکول ناتھ مدھیہ پردیش کی اس لوک سبھا سیٹ سے کانگریس کے واحد رکن پارلیمنٹ ہیں۔

راجستھان اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی شکست پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا، ’’لوگ بغیر کام کیے جیت جاتے ہیں لیکن یہاں (راجستھان) ہم کام کرکے ہار گئے… اس کی کیا وجہ ہے؟

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے کانگریس کا منشور تیار کر لیا گیا ہے۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) پہلے اسے پاس کرے گی اور پھر اسے جاری کیا جائے گا۔کانگریس کے اس منشور میں روزگار اور مہنگائی سے لے کر ریلیف اور سماجی انصاف تک ہر چیز پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے سابق نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا، تیجسوی یادو نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا۔ انڈیا الائنس کے لوگ جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

لالو یادو نے کہا کہ مودی نے کہا تھا کہ اگر میری حکومت بنی تو سب کے کھاتے میں 15 لاکھ روپے آئیں گے۔ ہمیں بھی یقین تھا کہ شاید آئے گا، جن دھن یوجنا کے تحت سب کا اکاؤنٹ کھلا، 15 لاکھ نہیں آئے، مودی نے سب کو دھوکہ دیا۔

بہار کے سابق وزیر اعلی اور آر جے ڈی کے سربراہ لالو پر ساد یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے نے کہا وزیر اعظم مودی خاندان پر زبانی حملہ کرتے ہیں

ہماچل پردیش حکومت پر پیدا ہونے والے بحران کے درمیان 28 فروری کو محکمہ تعمیرات عامہ کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے سکھوندر سنگھ سکھو کابینہ سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم بعد میں انہوں نے اپنا استعفیٰ واپس لے لیا۔ لیکن سکھو حکومت سے بحران کے بادل ابھی تک نہیں ہٹے۔

مرکزی وزیر نے مطالبہ کیا ہے کہ سب سے پہلے اس ویڈیو کو ایکس سے ہٹایا جائے اور پھر تین دن کے اندر ان سے تحریری معافی نامہ جاری کیا جائے۔ قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے، 'یہ قانونی نوٹس آپ سے فوری طور پر X سے پوسٹ ہٹانے کے لیے کہتا ہے۔