Bharat Express

Mallikarjun Kharge

سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی کو ون نیشن، ون الیکشن کے حوالے سے لکھے گئے خط میں کھڑگے نے کہا، ’’ایک ملک میں ایک ساتھ انتخابات کے تصور کی کوئی جگہ نہیں ہے جو پارلیمانی نظام حکومت کو اپناتا ہے۔

پوری دنیا میں منفرد شاعری اورلب ولہجہ کی وجہ سے مقام حاصل کرنے والے منوررانا کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں 14 جنوری کو آخری سانس لی۔

لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ سرمائی اجلاس کے دوران  ہم نے منی پور سے متعلق سوالات اٹھائے لیکن حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اپوزیشن کے 147 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے 'بھارت جوڈو نیائے یاترا' کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ یاترا 67 دنوں میں 6,700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور 110 اضلاع سے گزرے گی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے منی پور میں بھارت جوڈو نیائے یاترا کو جھنڈی دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ایس پی لیڈر اکھلیش یادو اور شیوسینا (ادھو دھڑے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔

سیٹ شیئرنگ، الائنس کنوینر بنانے سمیت مختلف امور پر بات چیت کے لیے ہفتہ کو انڈیا اتحاد کا اجلاس بلایا گیا۔ اپوزیشن اتحاد کے رہنماؤں نے بھی ان امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران نتیش نے کنوینر بننے سے انکار کر دیا۔

 اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد انڈیا کی اہم میٹنگ کل ہوگی۔ یہ میٹنگ کنوینراور سیٹ شیئرنگ سے متعلق کافی اہم مانی جا رہی ہے۔

جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی نے کہا، "بہار کے وزیر اعلی اور پارٹی (جے ڈی یو) کے صدر ہونے کے ناطے نتیش کمار کو دعوت نامہ موصول ہوا ہے اور انہوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔"