Bharat Express

Mallikarjun Kharge

کانگریس سربراہ نے اس سے قبل مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم "ایکس " پر ایک پوسٹ کے ذریعے قوم کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے لکھا، 2024 ہندوستان کے لیے اہم ہے۔

کانگریس صدر نے کہا، "یہاں کے وزیر اعلی بھول جاتے ہیں کہ وہ خود متعدد گھوٹالوں کے ملزم ہیں، ان کے خلاف کئی دفعہ کے تحت کیس درج ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹھیک کہا کہ آسام کے سی ایم ملک کے سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ ہیں۔

گزشتہ چند دنوں میں عسکریت پسندوں نے حملہ کر کے سات افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔ ان حملوں میں منی پور پولیس کے دو کمانڈوز، چار مقامی اور ایک گاؤں کے دفاعی رضاکار مارے گئے۔

سابق صدر رام ناتھ کووند کی سربراہی والی کمیٹی کو ون نیشن، ون الیکشن کے حوالے سے لکھے گئے خط میں کھڑگے نے کہا، ’’ایک ملک میں ایک ساتھ انتخابات کے تصور کی کوئی جگہ نہیں ہے جو پارلیمانی نظام حکومت کو اپناتا ہے۔

پوری دنیا میں منفرد شاعری اورلب ولہجہ کی وجہ سے مقام حاصل کرنے والے منوررانا کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے 71 سال کی عمر میں لکھنؤ کے پی جی آئی اسپتال میں 14 جنوری کو آخری سانس لی۔

لپٹ جاتا ہوں ماں سے اور موسی مسکراتی ہے۔ میں اردو میں غزل کہتاہوں ،ہندی مسکراتی ہے۔ اردو کے مشہور شاعر، منور رانا جی کا انتقال ادبی دنیا کا بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے اپنی شاعری سے ہندوستان کے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی۔ ان کے الفاظ رشتوں کے خوبصورت تانا بانا بنتے تھے۔

لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ سرمائی اجلاس کے دوران  ہم نے منی پور سے متعلق سوالات اٹھائے لیکن حکومت نے کوئی جواب نہیں دیا۔ اپوزیشن کے 147 ارکان پارلیمنٹ کو معطل کر دیا گیا۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے منی پور کے تھوبل سے 'بھارت جوڈو نیائے یاترا' کو ہری جھنڈی دکھائی۔ یہ یاترا 67 دنوں میں 6,700 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرے گی اور 110 اضلاع سے گزرے گی۔

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے منی پور میں بھارت جوڈو نیائے یاترا کو جھنڈی دکھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، ایس پی لیڈر اکھلیش یادو اور شیوسینا (ادھو دھڑے) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے میٹنگ میں شرکت نہیں کی۔