Bharat Express DD Free Dish

Lok Sabha Election 2024

الیکشن کمیشن کے حوالے سے آج یعنی 23 جنوری کو سوشل میڈیا پرایک سرکلر وائرل ہوگیا، جس کے بعد لوک سبھا الیکشن 2024 کی ووٹنگ کی تاریخ سے متعلق بحث ہونے لگی۔

بہار کی سیاسی حالات سے متعلق رسہ کشی جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے بی جے پی اورآرجے ڈی دونوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ اسی درمیان وہ گورنر سے ملنے پہنچے۔ ان کے وزیر وجے چودھری بھی تھے۔

سچن پائلٹ نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی ہماری تیاری چل رہی ہے۔ دو تین میٹنگ ہوئی ہیں، سلیکشن کمیٹی کی، کوآرڈنیشن کمیٹی کی، سبھی لیڈران سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ الگ الگ اسمبلی حلقوں سے فیڈبیک لے رہے ہیں۔

کانگریس کے ادھیر رنجن نے کنال گھوش کا نام لیے بغیر ٹی ایم سی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کانگریس پارٹی کے اعلیٰ لیڈروں کی طرف سے سب کچھ پہلے ہی واضح کر دیا گیا ہے

آزاد سماج پارٹی کے سربراہ چندر شیکھر مغربی یوپی کی نگینہ سیٹ سے الیکشن لڑیں گے۔ اس لیے اس سیٹ کو  دونوں پارٹیوں نے چھوڑ دیا ہے۔

جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اگر سیٹوں کی تقسیم پر جلد معاہدہ نہ ہوا تو انڈیا اتحاد کو خطرہ ہے۔ کچھ ممبران الگ گروپ بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں

لوک سبھا الیکشن کے ضمن میں سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری کے درمیان اتفاق ہوگیا ہے۔ حالانکہ کانگریس پرابھی تعطل برقرار ہے۔

مایاوتی نے کہا تھا کہ انڈیا الائنس میں الیکشن لڑنے سے بی ایس پی کو نقصان ہوتا ہے۔ ملک کی بیشتر پارٹیاں بی ایس پی کے ساتھ مل کرالیکشن لڑنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی لوک سبھا الیکشن اکیلے لڑے گی۔

سماجوادی پارٹی اورکانگریس کے درمیان یوپی میں سیٹ شیئرنگ سے متعلق بات چیت جاری ہے۔ کانگریس ان سیٹوں پر مضبوطی سے دعویٰ کر رہی ہے، جو اس نے سال 2009 کے عام انتخابات میں جیتی تھیں۔

اگرچہ اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد 'انڈیا' میں شامل کئی پارٹیاں ابھی تک سیٹوں کی تقسیم نہ ہونے پر ناراضگی ظاہر کر رہی ہیں، لیکن آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد یادو اس کی وضاحت کرنے میں جلدی کر رہے ہیں۔