Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا پر سچن پائلٹ کا بڑا بیان، کہا- مظلوموں کو انصاف دلانے کی کوشش

سچن پائلٹ نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی ہماری تیاری چل رہی ہے۔ دو تین میٹنگ ہوئی ہیں، سلیکشن کمیٹی کی، کوآرڈنیشن کمیٹی کی، سبھی لیڈران سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ الگ الگ اسمبلی حلقوں سے فیڈبیک لے رہے ہیں۔

اشوک گہلوت اور سچن پائلٹ۔

Lok Sabha Election 2024 Rajasthan: راجستھان کے سابق نائب وزیراعلیٰ اورکانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ تقسیم سے متعلق بڑا بیان دیا۔ ادے پورپہنچے سچن پائلٹ نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ راجستھان میں لوک سبھا الیکشن میں ٹکٹ کسے ملنا چاہئے، کسے نہیں۔ اس کے علاوہ سچن پائلٹ نے بھجن لال حکومت، راہل گاندھی کی نیائے یاترا، رام مندرپران پرتشٹھا مہوتسو، اسمبلی میں کانگریس کی ہارسمیت کئی اہم موضوعات پر بات کی۔

کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا سے متعلق کہا کہ سماج میں جن کی بات نہیں سنی جا رہی ہے،  مظلوموں کو جو خود کو دبا ہوا محسوس کر رہے ہیں، ان کے لئے راہل گاندھی کی نیایئے یاترا ہے۔ اس نیائے یاترا کے ذریعہ انہیں انصاف دلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہ کانگریس پارٹی کی ضرورت نہیں بلکہ ملک کی ضرورت ہے۔ سچن پائلٹ نے کہا کہ گزشتہ 10 سال میں جو ماحول بنا ہے، ایجنسیوں کو کھوکھلا کرنے کا کام کیا ہے۔ ریکارڈ دیکھ لیجئے، جو ایجنسیوں سے چھاپے پڑے ہیں، ان میں 96 فیصد اپوزیشن پر کی ہے۔ یہ سب باتیں نوجوان دیکھ رہا ہے۔

لوک سبھا الیکشن سے متعلق بڑا دعویٰ

سچن پائلٹ نے کہا کہ لوک سبھا الیکشن کی ہماری تیاری چل رہی ہے۔ دو تین میٹنگ ہوئی ہیں، سلیکشن کمیٹی کی، کوآرڈنیشن کمیٹی کی، سبھی لیڈران سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔ الگ الگ اسمبلی حلقوں سے فیڈبیک لے رہے ہیں۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے بھی کہا ہے کہ وقت سے پہلے ہم ہمارے لوک سبھا کے امیدواروں کے نام طے کریں تاکہ انتخابی تشہیر کا وقت ملے۔ یہ الیکشن کرو یا مرو کا الیکشن ہے۔ انڈیا الائنس پوری طرح مضبوط ہے۔ کانگریس ہی ایسی پارٹی ہے، جو بی جے پی کو ٹکردے سکتی ہے، لیکن ریاستوں کی پارٹیوں کے ساتھ ہم لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔

اسمبلی الیکشن میں ہارپر کیا کہا؟

سچن پائلٹ نے کہا کہ اسمبلی انتخابات میں ہم نے بڑی کوشش کی تھی کہ 30 سال کی روایت ٹوٹے، جوپانچ- پانچ سال کے لئے چلی آرہی ہے، لیکن نہیں ہوپایا۔ اس کا ہمیں افسوس ہے، لیکن ہمارا ووٹ فیصد کم نہیں ہوا۔ وہیں الیکشن کے بعد ضمنی الیکشن ہوا۔ اس میں تمام حدوں کو توڑ کر، الیکشن کے درمیان ضابطہ اخلاق کے دوران جہاں ایک ماسٹر کا ٹرانسفر نہیں کرسکتے، اس میں بی جے پی کے امیدوار کووزیر کا حلف دلا دیا، لیکن عوام نے ہمیں جتایا۔ تو تین ہفتے میں عوام نے آئینہ دکھا دیا۔ کوئی بھی نہ سمجھے کہ عوام ہمیشہ ہمارے ساتھ رہے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read