Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

سماجوادی پارٹی اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کارکنان کے ذریعہ پی ڈی اے یاترا اور پی ڈی اے پنچایت شروع کی جائے گی۔

 لوک سبھا الیکشن میں تین ماہ سے بھی کم وقت باقی بچا ہے اوراسی ضمن میں اترپردیش میں رام مندر کی پران پرتشٹھا تقریب کے بعد اب تشہیری مہم شروع ہونے والی ہے۔

بہارمیں سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملہ ابھی پھنسا ہوا ہے۔ کانگریس 10 سیٹیں مانگ رہی ہیں جبکہ جے ڈی یو اپنی 16 سیٹنگ سیٹ نہیں چھوڑ رہی ہے۔

امت شاہ کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایودھیا میں رام مندر کے افتتاح کو لے کر ملک میں ایک ماحول بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہندوستان کو ایک بڑی طاقت بنانے کی سمت میں کام کر رہی ہے۔

بی جے پی پرالزام لگتا رہا ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمی میں مسلمانوں کوصحیح شراکت دار نہیں بناتی، لیکن بی جے پی ان الزامات کو مسترد کرتی رہی ہے۔ پارٹی اس سمت میں اب آگے بڑھ رہی ہے اور’قومی چوپال‘ کے ذریعہ مسلم رائے دہندگان تک پہنچنا چاہتی ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق مایاوتی نے یوم پیدائش پربڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے انڈیا اور این ڈی اے الائنس میں جانے پر اہم فیصلہ کرلیا ہے۔

حزب اختلاف جماعتوں کے سرکردہ رہنما ہفتہ کے روز اتحاد کو مضبوط بنانے، سیٹوں کی تقسیم کا فارمولہ تیار کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہے ہیں۔

آج کے اجلاس میں سب سے اہم بات اپوزیشن اتحاد کے کوآرڈینیٹر کی تقرری پر ہوگی۔ جے ڈی یو نتیش کمار کو کنوینر بنانا چاہتی ہے، لیکن بتایا جا رہا ہے کہ ٹی ایم سی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔

کابینی وزیرجوگارام پٹیل نے کہا، 'بی جے پی ہر الیکشن کو چیلنج کے طور پر لیتی ہے۔ اس بار ہم لوک سبھا کی 25 میں سے 25 سیٹیوں پر جیت حاصل کرے گی ۔

بی ایس پی سپریمو مایاوتی یوپی کی طاقتور لیڈر ہیں۔ حالانکہ اسمبلی میں پارٹی کی کارکردگی بہت خراب رہی ہے لیکن ووٹ بینک کے نقطہ نظر سے بی ایس پی سپریمو ایک بڑی  لیڈر ہیں۔