Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

کانگریس یوپی میں کم ازکم 20 فیصد یعنی 16 سیٹوں پرالیکشن لڑنا چاہتی ہے، اس لئے پارٹی ابھی اکھلیش یادو کو منانے میں مصروف ہے۔ جبکہ آرایل ڈی کے لیڈران کے مطابق سماجوادی پارٹی نے ان کی پارٹی کو باغپت،، مظفرنگر، متھرا، کیرانہ، ہاتھرس، بجنوراور امروہہ کی سیٹ دینے کی پیشکش کی ہے۔

راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ دلتوں، قبائلیوں، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی) کو بندھوا مزدور بنایا گیا تھا اور بڑی کمپنیوں، اسپتالوں، اسکولوں، کالجوں اور عدالتوں میں ان کی کوئی بات نہیں تھی۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کانگریس، ادھو ٹھاکرے کی شیو سینا، شرد پوار کی این سی پی اور پرکاش امبیڈکر کے درمیان سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے بن گیا ہے۔

سی ایم ریڈی کے مطابق، "سونیا گاندھی سے تلنگانہ سے الیکشن لڑنے کی درخواست کی گئی تھی کیونکہ تلنگانہ کے لوگ انہیں ماں کے طور پر دیکھتے ہیں۔" درحقیقت تلنگانہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دلانے میں سونیا گاندھی کا اہم رول مانا جاتا ہے۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی، کانگریس اورآرایل ڈی الائنس کا حصہ ہیں۔ وہیں لوک سبھا الیکشن 2024 سے متعلق سماجوادی پارٹی نے اپنے 16 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔

بی ایس پی کے ساتھ کانگریس کے الائنس کے امکانات پر اکھلیش یادو کی اہلیہ ڈمپل یادو نے خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے اس سے متعلق بڑی بات کہی ہے۔

کانگریس نے سبھی سیٹوں کے آبزرور سے ممکنہ امیدواروں کے نام مانگے ہیں، جس کے بعد کانگریس کے اکیلے لڑنے کی قیاس آرائیاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

بہار کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ پہلے جہاں تھے اب واپس وہیں آگئے ہیں اور اب صرف بہار کی ترقی کے لئے کام کریں گے۔ انہوں نے آرجے ڈی اور کانگریس پر بڑا حملہ کیا ہے۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ چنڈی گڑھ میئرالیکشن میں جمہوریت کو جس طرح سے کچلا گیا، وہ پورے ملک کے سامنے ہے۔

سماجوادی پارٹی نے یوپی کی 16 لوک سبھا سیٹوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے کانگریس اورآرایل ڈی پر دباؤ بننا بھی یقینی ہے۔