Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی نے یوپی میں 16 امیدواروں کا کردیا اعلان، ڈمپل یادو اور شفیق الرحمٰن برق کا نام شامل

سماجوادی پارٹی نے یوپی کی 16 لوک سبھا سیٹوں کا اعلان کردیا ہے۔ اس سے کانگریس اورآرایل ڈی پر دباؤ بننا بھی یقینی ہے۔

کرہل اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن سے متعلق ڈمپل یادو نے بڑا بیان دیا ہے۔ (فائل فوٹو)

Lok Sabha Election 2024: سماجوادی پارٹی نے یوپی کی 16 لوک سبھا سیٹوں پراپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ اس فہرست میں پارٹی کے صدراور سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کی اہلیہ  ڈمپل یادو کا نام بھی شامل ہے۔ ڈمپل یادو مین پوری سے ایک پھرمقابلہ کریں گی۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے سنبھل کے موجودہ رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمن برق کو ایک بار پھرامیدوار بنایا ہے۔

سماجوادی پارٹی کی پہلی لسٹ میں ڈمپل یادو اور شفیق الرحمٰن برق کے علاوہ فیروآباد سے اکشے یادو، ایٹہ سے دیویش شاکیہ، بدایوں سے دھرمیندر یادو، کھیری سے اتکرش ورما، دھورہرا سے آنند بھدوریا، اناؤ سے انو ٹنڈن، لکھنؤ سے روی داس مہروترا، فرخ آباد سے ڈاکٹر نول کشور شاکیہ، اکبر پور سے راجا رام پال، باندہ سے شیوشنکر سنگھ پٹیل، فیض آباد سے اودھیش پرساد، امبیڈکر نگر سے لال جی ورما، بستی سے رام پرساد چودھری، گورکھپور سے کاجل نشاد کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

2019 میں کیا تھے نتائج؟

یوپی میں لوک سبھا کی کل 80 سیٹیں ہیں۔ بی جے پی نے 62، کانگریس نے ایک، بی ایس پی نے 10 اور سماجوادی پارٹی نے پانچ سیٹوں پر جیت حاصل کی تھی جبکہ اپنا دل کو دو سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ اس الیکشن میں سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی نے الائنس میں الیکشن لڑا تھا، لیکن الیکشن کے بعد ہی یہ الائنس ٹوٹ گیا تھا۔ سال 2022 میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں بھی بی جے پی نے شاندار جیت حاصل کرتے ہوئے مسلسل دوسری بار ریاست میں حکومت پرقابض ہوئی اوریوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ بنے۔

بھارت ایکسپریس۔