Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

بی جے پی کی پہلی فہرست میں وزیر اعظم نریندر مودی (وارانسی)، وزیر داخلہ امیت شاہ (گاندھی نگر)، راج ناتھ سنگھ (لکھنؤ) سمیت ہائی پروفائل امیدواروں کے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے اور وہ 'کمزور' سیٹیں جنہیں بی جے پی نے 2019 میں بہت کم فرق سے ہارا یا جیتا تھا،اس پر فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ بی جے پی کی سنٹرل الیکشن کمیٹی کی چار گھنٹے تک میٹنگ ہوئی۔جس کے بعد کچھ اہم سیٹوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا انتخاب کیا گیا۔

ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کے اتحادی تمام 14 حلقوں میں ایک دوسرے کے امیدواروں کی حمایت کریں گے۔

سماجوادی پارٹی کے لیڈر اکھلیش یادو نے اے آئی ایم آئی ایم کی پانچ سیٹوں کے مطالبہ پر ردعمل کا اظہارکیا ہے۔ اس کے علاوہ سماجوادی پارٹی نے سی بی آئی کی نوٹس پر بھی تبصرہ کیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن 2024 کے لئے کیرلا میں کانگریس اور یو ڈی ایف کے درمیان سیٹوں کی تقسیم ہوگئی ہے۔ کانگریس اس بار ملک کے تقریباً سبھی ریاستوں میں الائنس کے تحت الیکشن لڑ رہی ہے۔

شاہ عالم عرف گڈو جمالی کو پارٹی صدر اکھلیش یادو اور شیوپال یادو نے پارٹی کی ابتدائی رکنیت دلائی۔ شاہ عالم عرف گڈوجمالی بڑی تعداد میں اپنے حامیوں کے ساتھ سماجوادی پارٹی میں شامل ہوئے ہیں۔

بہارکی سیاست میں گھمسان جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کے عظیم اتحاد سے الگ ہونے کے بعد اب ایک ایک کرکے ایم ایل اے بھی دوری بنانے لگے ہیں۔ منگل کو یہ نظارہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب عظیم اتحاد کے تین اراکین اسمبلی بہار کے نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کے ساتھ اسمبلی پہنچے۔ 

عام آدمی پارٹی نے دہلی اور ہریانہ کے لئے لوک سبھا امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ پارٹی کی پہلی فہرست میں دہلی سے 4 اور ہریانہ سے ایک امیدواروں کے نام کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ کیا۔ عوام سے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے والے کو چننا ہے یا 12 لاکھ کروڑ روپے کے دھوکہ بازوں کو۔

یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بی ایس پی سے نہیں بلکہ اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے 21 نومبر 2021 کو بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔