Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن پارٹیوں پر سخت حملہ کیا۔ عوام سے کہا کہ آپ کو فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو پانچویں سب سے بڑی معیشت بنانے والے کو چننا ہے یا 12 لاکھ کروڑ روپے کے دھوکہ بازوں کو۔

یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں شاہ عالم عرف گڈو جمالی نے بی ایس پی سے نہیں بلکہ اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ٹکٹ پرالیکشن لڑا تھا۔ انہوں نے 21 نومبر 2021 کو بی ایس پی سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

کیرلا کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ پر سی پی آئی نے امیدوار کا اعلان کردیا ہے۔ وائناڈ سیٹ پر کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر راہل گاندھی رکن پارلیمنٹ ہیں اور ان کے الیکشن لڑنے کا امکان ہے۔

جھارکھنڈ میں کانگریس کی واحد رکن پارلیمنٹ گیتا کوڑا نے بی جے پی کا دامن تھام لیا ہے۔ وہ سنگھ بھومی سے رکن پارلیمنٹ اور ریاست کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڑا کی اہلیہ ہیں۔

اترپردیش میں سماجوادی پارٹی نے کانگریس کے بعد اب ترنمول کانگریس کا ساتھ الائنس کرلیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے ٹی ایم سی کو ایک سیٹ آفرکیا ہے۔

یاترا کے دوران راہل گاندھی نے اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی صرف آپس میں نفرت پھیلانے کا کام کرتی ہے اور باہمی ہم آہنگی کو خراب کرنے کا کام کرتی ہے۔

مایاوتی نے کہا، 'امیدواروں کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا جانا چاہیے جیسا کہ یوپی کے تناظر میں بہت احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

ملک میں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 15 فیصد ہے، لیکن وہ پانچ درجن سے زیادہ لوک سبھا سیٹوں پرجیت اورہارکا فیصلہ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ تین درجن نشستوں پران کا اہم کردارہے۔ ایسے میں مسلم ووٹوں کی سیاسی اہمیت کو سمجھتے ہوئے سیاسی پارٹیاں انہیں اپنی طرف لانے کی کوشش کررہی ہیں۔

کانگریس جنرل سکریٹری جیرام رمیش نے دعویٰ کیا کہ منموہن سنگھ کے دور میں ملک نے جو بھی کامیابیاں اور ترقی کی ہے وہ وزیر اعظم مودی کے "ناانصافی دور" کے تین سالوں میں تقریباً مکمل طور پر الٹ گئی ہے۔

ممتاز پٹیل نے اپنے سوشل میڈیا پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ الائنس میں بھروچ لوک سبھا سیٹ نہیں بچا پانے کے لئے ضلع کیڈر سے گہرائی سے معافی مانگتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم متحد رہیں گے۔