Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

لوک سبھا الیکشن کے لئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ اس سے متعلق سبھی تیاریاں پوری کرلی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

چیف الیکٹورل آفیسر نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے 179 مبصرین کو تعینات کیا گیا ہے۔ 15 مبصرین کو 1 اسمبلی حلقہ، 104 مبصرین کو 2 اسمبلی حلقے الاٹ کیے گئے ہیں۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے کاؤنٹنگ سے ٹھیک پہلے کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے ملک کے نوکرشاہوں کو خط لکھا ہے اورکہا ہے کہ وہ کسی آئینی طریقے سے آگے نہ جھکیں اور بغیرکسی ڈرکے اپنی ذمہ داریوں پرعمل کریں۔

قابل ذکر ہے کہ اپوزیشن نے ویڈیو گرافی، امیدواروں کے ایجنٹس کی موجودگی، پوسٹل بیلٹ وغیرہ کے مسائل الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے تھے۔

بہار کی 40 سیٹوں کے حوالے سے رجحانات کچھ وقت میں سامنے آنے لگیں گے۔ اس بار بہار میں کئی سیٹوں پر مقابلہ کافی دلچسپ ہے۔ خاص طور پر اگر پورنیہ، پاٹلی پترا، مونگیر اور بیگوسرائے کی بات کریں تو مانا جاتا ہے کہ یہاں جیت اور ہار کا فرق بہت کم ہونے والا ہے۔

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے لکھا ہے کہ اپنے ووٹوں کی حفاظت کا سب کو اختیارہے، یہ تب اور بھی زیادہ ہے جب عدالت کے ذریعہ لگائے گئے کیمروں کے سامنے ہی دھاندلی کرنے کی ہمت کی جارہی ہے۔ انہوں نے ایسے حادثات کو فوراً روکے جانے اور انتظامی طور پر بند کئے گئے لوگوں کو آزاد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے الیکشن عمل کو منصفانہ بنائے رکھنے کے لئے اعلیٰ لیڈران کو نوٹس جاری کیا، کئی کے خلاف ایف آئی آر درج کیں اور اعلیٰ افسران کا تبادلہ کیا۔

لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آگئے ہیں۔ بیشترایگزٹ پول میں بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ اپوزیشن انڈیا الائنس نے ایگزٹ پول کو ماننے سے انکارکردیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے لئے 4 جون کو ہونے والی ووٹوں کی گنتی سے ایک دن پہلے الیکشن کمیشن پریس کانفرنس کررہا ہے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں یہ شاید پہلی بارہوگا کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کے ختم ہونے پرایک پریس کانفرنس بلائی ہے۔

ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آگئے ہیں۔ اس میں بیشتر نے ایک بار پھر سے مودی حکومت کی واپسی کا اندازہ لگایا ہے۔