Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کل یعنی 13 مئی کو ہے۔ اس بار 1717 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہوگی۔ انتخابات کے چوتھے مرحلے میں کل نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقے کی کل 96 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں اتر پردیش کی 13 نشستیں بھی شامل ہیں۔

لالو پرساد نے وزیر اعظم مودی کو 2014 میں ریاست کی بند شوگر ملوں کو کھولنے کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ نتیش کمار کی درخواست کے باوجود مرکزی سرکار بہار کو خصوصی درجہ اور پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی درجہ دینے میں ناکام رہا۔

سی ایم کیجریوال نے روڈ شو میں کہا کہ شاید یہ میری غلطی ہے کہ میں نے دہلی کے لوگوں کے لیے اچھے اسکول بنائے اور سرکاری اسپتال میں سہولیات کو بہتر کیا۔

گورنر سی وی آنند بوس کے معاملے پر ترنمول کی سربراہ ممتا بنرجی نے کہا، 'گورنر کہتے ہیں کہ 'دیدی گری' برداشت نہیں کی جائے گی... لیکن جناب گورنر، میں کہتی ہوں کہ اب آپ کی 'دادا گری' نہیں چلے گی۔'

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 جون کو مودی حکومت نہیں بن رہی ہے۔ ہریانہ، دہلی، کرناٹک، بہار، یوپی، جھارکھنڈ ہر جگہ ان کی سیٹ گھٹ رہی ہے۔

پلوی پٹیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی نے بھی یوپی اور بہار میں صرف یادو پارٹی کے ساتھ اتحاد کیا ہے، اس نے دیگر پسماندہ طبقات، دلتوں اور مسلمانوں کو بھی چھوڑ دیا ہے۔

محبوبہ نے کہا کہ وحید پرا کو سری نگر سے امیدوار بنایا گیا تاکہ وہ پارلیمنٹ میں ان نوجوانوں کی حالت زار بیان کرسکیں جو بغیر کسی وجہ کے جیلوں میں بند ہیں۔

دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے ہفتہ (11 مئی) کو وزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کوتانا شاہی سے بچانا ہے۔

بی جے پی لیڈر نونیت رانا نے حیدرآباد میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے اکبر الدین اویسی کے 15 منٹ کے بیان پر 15 سیکنڈ کا بیان دیا۔ نونیت رانا نے کہا تھا کہ اگر پولیس کو صرف 15 سیکنڈ کے لیے ہٹا دیا جائے تو چھوٹے اور بڑے کو پتہ نہیں چلے گا کہ وہ کہاں سے آئے اور کہاں گئے۔

اوڈیشہ کے کندھمال میں ایک عوامی جلسے کے دوران وزیراعظم نریندرمودی نے کانگریس پرجم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ سنبھل کر چلو پاکستان کے پاس ایٹم بم ہے۔ مرے پڑے یہ لوگ ملک کے من کو بھی مار رہے ہیں۔