Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: ’’باقی کے چار مرحلوں میں گلی گلی کے چکر لگوا دے گا بہار‘‘، پٹنہ میں پی ایم مودی کے روڈ شو سے پہلے لالو یادو کا طنز

لالو پرساد نے وزیر اعظم مودی کو 2014 میں ریاست کی بند شوگر ملوں کو کھولنے کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ نتیش کمار کی درخواست کے باوجود مرکزی سرکار بہار کو خصوصی درجہ اور پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی درجہ دینے میں ناکام رہا۔

آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سربراہ لالو پرساد نے اتوار کے روز بہار کی راجدھانی میں اپنے روڈ شو سے پہلے ایک بیان جاری کرکے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کیا۔ بہار کے سابق وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم کے ‘نکڑ ناٹک’ سے بہار کو کیا فائدہ ہوگا؟ آر جے ڈی سربراہ نے کہا، “یہ بہار ہے، تین مرحلوں میں، بہار پہلے ہی وزیر اعظم کو سڑکوں پر لا دیا ہے، باقی بچے چار مرحلوں میں گلی گلی چکر لگوا دے گا۔”

لالو پرساد نے وزیر اعظم مودی کو 2014 میں ریاست کی بند شوگر ملوں کو کھولنے کا وعدہ یاد دلایا اور کہا کہ نتیش کمار کی درخواست کے باوجود مرکزی سرکار بہار کو خصوصی درجہ اور پٹنہ یونیورسٹی کو مرکزی درجہ دینے میں ناکام رہا۔

انہوں نے کہا، “بہار کے لوگ بے وقوف نہیں ہیں۔ بہار کے لوگ اچھی طرح جانتے ہیں کہ بہار سے این ڈی اے کو 2019 میں لوک سبھا کی 40 میں سے 39 سیٹیں ملیں۔ اس کے باوجود بہار کے بجائے گجرات کو سرمایہ کاری اور دیگر ترقیاتی کاموں کے لیے ترجیح دی گئی، جب کہ بہار میں لمبے عرصے سے 𝐍𝐃𝐀 حکومت ہے۔ پھر 𝟓 برسوں کے بعد وہ انتخابات کے دوران بہار کے دورے پر آتے ہیں۔

 

پٹنہ میں پی ایم مودی کا روڈ شو

لوک سبھا انتخابات کے دوران ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی پہلی بار پٹنہ میں روڈ شو کریں گے، جو پٹنہ کے بھٹاچاریہ روڈ سے شروع ہوگا۔ بی جے پی نے بھی ان کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہے۔ انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔

پٹنہ کو دلہن کی طرح سجایا گیا

پی ایم مودی گاڑی نما رتھ پر سوار ہوکر بھٹاچاریہ روڈ سے ایگزیبیشن روڈ کے راستے کئی علاقوں کا سفر کریں گے۔ اس دوران دونوں اطراف کی دکانیں بند کر دی گئی ہیں۔ بیریکیڈنگ بانس سے کی گئی ہے اور پٹنہ کے بڑے اداروں نے مل کر پٹنہ کو دلہن کی طرح سجا دیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read