Bharat Express

Lok Sabha Election 2024

عدالت نے ابتدائی طور پر اگلے ہفتے سماعت کی بات کی تھی، لیکن سورین کے وکیل کپل سبل کے بار بار اصرار پر، معاملے کو جمعہ (17 مئی 2024) کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔ تاہم، جسٹس کھنہ نے کہا کہ 17 مئی کو کئی دیگر مقدمات کی سماعت ہونے والی ہے۔

مغربی بنگال کے بیر بھوم میں ایک پولنگ بوتھ پر بی جے پی اور ٹی ایم سی کارکنوں کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔

اترپردیش میں بلڈوزرسے انصاف کی پالیسی سے متعلق ہمیشہ سے لیڈران دو خیموں میں منقسم رہے ہں۔ ایک طرف یوگی آدتیہ ناتھ اس کے پیروکار رہے ہیں تو کچھ دوسرے لیڈران بھی ہیں، جو اس پالیسی اسے اتفاق نہیں رکھتے ہیں۔ قیصرگنج سے موجودہ بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ نے اسی حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ میں ایک طرف جہاں کئی کروڑ پتی امیدوار ہیں۔ وہیں ایک امیدوار ایسا بھی ہے، جس کے پاس کل جائیداد محض 7 روپئے کی ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ میں آندھرا پردیش کے لوگوں، خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والوں سے اسمبلی انتخابات میں ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتا ہوں۔ امید ہے کہ یہ انتخابات ہماری جمہوری روح کو مزید پروان چڑھائیں گے۔

اسدالدین اویسی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ میں ملک کے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ فی الحال مودی حکومت فوج میں اگنیور اسکیم لے کر آئی ہے، لیکن دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ لوگ اس اسکیم کو سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آر پی ایف اور ایس ایس بی میں بھی لائیں گے۔

حیدرآباد کے ایم پی اور اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اسد الدین اویسی اپنی اہلیہ کے ساتھ ووٹ ڈالنے حیدرآباد کے ایک بوتھ پر پہنچے۔ یہاں انہوں نے اپنی بیوی کے ساتھ ووٹ ڈالا ہے۔

افضال انصاری نے غازی پور کی خصوصی عدالت کی جانب سے گینگسٹر کیس میں سنائی گئی چار سال کی سزا کے خلاف ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ گینگسٹر کیس میں دی گئی چار سال کی سزا کی منسوخی کے لیے اپیل دائر کر دی گئی ہے۔

انتخابات کے پہلے تین مرحلوں میں 19 اپریل، 26 اپریل اور 7 مئی کو ووٹ ڈالے گئے جن میں 66.1، 66.7 اور 61 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ 2019 کے انتخابات کے مقابلے ان تین مرحلوں میں کم ووٹنگ ہوئی ہے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے جانکاری دیتے ہوئے پالامو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) ریشما رمیسن نے بتایا کہ اس واقعے میں تین نابالغوں سمیت چار افراد کی موت ہو گئی۔