Bharat Express

Lok Sabha Election 2024: برقع ہٹوایا، آدھار کارڈ دیکھا… حیدرآباد میں پولنگ بوتھ پر بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے کی ووٹروں کی چیکنگ

Lok Sabha Election Polling Phase 4: لوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے میں کئی اہم شخصیات کی شبیہ داؤں پر ہے۔ اس میں یوپی کے قنوج سے اکھلیش یادو، اسدالدین اویسی، مہوا موئترا، گری راج سنگھ اور راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

'کانگریس-اے آئی ایم آئی ایم نے برقعے کا فائدہ اٹھایا'، مادھوی لتا نے ایس پی لیڈر ایس ٹی حسن پر کیا جوابی حملہ

Lok Sabha Election 2024 Fourth Phase: آج یعنی 13 مئی کولوک سبھا الیکشن کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ ہورہی ہے، جس میں 10 ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام ریاستوں سمیت کل 96 سیٹوں پر ووٹنگ ہورہی ہے، جس میں کل 1717 امیدواراپنی اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔ چوتھے مرحلے میں کئی اہم شخصیات کی شبیہ داؤں پرہے۔ اس میں یوپی کے قنوج سے اکھلیش یادو، اسدالدین اویسی، بی جے پی امیدوار مادھوی لتا، مہوا موئترا، گری راج سنگھ اور راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

تلنگانہ کے حیدرآباد میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) امیدواراسدالدین اویسی اور بی جے پی امیدوارمادھوی لتا کے درمیان مقابلہ ہے۔ مادھوی لتا نے انتخابی حلقے میں ووٹنگ مراکز کے دورے کے بیچ ایک مسلم خواتین کا برقع ہٹواکر چیکنگ کی۔ ساتھ ہی ساتھ ان کا ووٹر آئی ڈی کارڈ اورآدھار کارڈ دیکھا۔ اس کی وجہ سے مادھوی لتا ایک بار پھرسرخیوں میں ہیں۔

بی جے پی امیدوار مادھوی لتا نے اس دوران کہا کہ جوگھوٹالہ حیدرآباد میں ہورہا ہے، وہ سوچنے والی بات ہے۔ زندہ لوگوں کومردہ بناکرووٹ ڈالنے سے بچا رہے ہیں۔ پولیس اہلکاربہت سست لگ رہے ہیں، وہ سرگرم نہیں ہیں۔ وہ کچھ بھی جانچ نہیں کررہے ہیں۔ سینئرسٹیزن ووٹریہاں آرہے ہیں، لیکن ان کے نام فہرست سے نکال دیئے گئے ہیں۔ ان میں سے کچھ گوشہ محل کے رہنے والے ہیں، لیکن ان کے نام رنگاریڈی کی فہرست میں ہیں۔

11 بجے تک کہاں کتنی ہوئی ووٹنگ؟

الیکشن کمیشن کے مطابق 11 بجے تک مغربی بنگال میں سب سے زیادہ 32.78 فیصد ووٹنگ ہوئی۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش میں 32.38 فیصد، جھارکھنڈ میں 27.40 فیصد، یوپی میں 27.12 فیصد، تلنگانہ میں 24.31 فیصد، اڈیشہ میں 23.28 فیصد، آندھرا میں 23.10 فیصد، بہارمیں 22.54 فیصد، مہاراشٹر میں 17.51 ​​فیصد اورجموں وکشمیر میں 14.94 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے۔

کیلاش وجے ورگیہ نے کہا- مسلمان بھی دے رہے ہیں بی جے پی کو ووٹ

بی جے پی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ نے کہا کہ صبح ووٹنگ کا فیصد کم رہا۔ لیکن دوپہر تک اس میں اضافہ ہوگا۔ مسلمان بھی مودی جی کوووٹ دے رہے ہیں۔ انہیں اسکیموں کا فائدہ مل رہا ہے۔ کانگریس نے لوگوں سے کہا کہ وہ NOTA میں ووٹ دیں۔ لیکن لوگ ہوشیارہوگئے ہیں، وہ ہمیں ووٹ دیں گے۔ جہاں زیادہ سے زیادہ ووٹنگ ہوگی ہم پولنگ عملے کی عزت کریں گے۔

 بھارت ایکسپریس۔