'آج آپ کی حکومت ہے، کل نہیں ہوگی...'، شہزاد علی کا گھر گرانے پر اسد الدین اویسی موہن یادو حکومت پر برہم
Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم مودی دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو وہ اگنیور اسکیم کو سی آر پی ایف، ایس ایس بی، آر پی ایف اور بی ایس ایف میں بھی لائیں گے۔
حیدرآباد سیٹ سے اے آئی ایم آئی ایم کے امیدوار اسدالدین اویسی نے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ میں ملک کے نوجوانوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ فی الحال مودی حکومت فوج میں اگنیور اسکیم لے کر آئی ہے، لیکن دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ لوگ اس اسکیم کو سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آر پی ایف اور ایس ایس بی میں بھی لائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ ہندوستان سے پیار کرتے ہیں اور ہندوستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں تو اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔ میں ہندوستانی قوم پرستی کا چہرہ ہوں۔” دراصل حیدرآباد سیٹ پر بھی چوتھے مرحلے میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ یہاں سے بی جے پی نے اویسی کے خلاف مادھوی لتا کو میدان میں اتارا ہے۔ اس کے علاوہ چوتھے مرحلے میں کئی اہم امیدواروں نے الیکشن لڑا ہے۔
کون سے نمایاں چہرے انتخابی میدان میں ہیں؟
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اتر پردیش کی قنوج لوک سبھا سیٹ سے، گری راج سنگھ بہار کی بیگوسرائے سیٹ سے، نتیا نند رائے اجیار پور سے جبکہ ادھیر رنجن چودھری مغربی بنگال کی بہرام پور سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں- Lok Sabha Election 2024: اویسی، مادھوی لتا، اللو ارجن اور جونیئر این ٹی آر نے ڈالا اپنا ووٹ، 96 سیٹوں پر جاری ہے ووٹنگ
کتنی سیٹوں پر ہو رہی ہے ووٹنگ؟
لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے میں آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اتر پردیش، مغربی بنگال اور تلنگانہ سمیت 10 ریاستوں کی کل 96 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس کے علاوہ آندھرا پردیش اسمبلی کی 175 سیٹوں اور اڈیشہ اسمبلی کی 28 سیٹوں کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے۔
-بھارت ایکسپریس