JMI & Physics Wallah discuss for a Centre: جامعہ ملیہ اسلامیہ اور فیزیکس والا کا، جامعہ میں سینٹر آف ایکسلینس کے قیام کے امکانات پر غور و خوض
یہ میٹنگ جامعہ اسکول کے طلبہ اور یو پی ایس سی اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والے امیدواروں کے فائدے کے لیے ہائی برڈ ایجوکیشن ماڈل پر عمل آوری کے اہم اجز اپرمرکوز تھی۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے فیکلٹی اراکین، اردواکادمی انعامات کے لئےمنتخب، پروفیسراحمد محفوظ، پروفیسرخالد محمود اور رخشندہ روحی کو ملا بڑا ایوارڈ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدرشعبہ اردو اورعہد حاضرکے ممتازشاعرپروفیسراحمد محفوظ کواردواکادمی دہلی نے’ایوارڈ برائے تحقیق وتنقید‘، سید عابد حسین سینئرسیکنڈری اسکول کی استاد رخشندہ روحی کو’ایوارڈ برائے تخلیقی نثر‘ اورسابق صدر شعبہ اردوپروفیسرخالد محمود کو’پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی‘ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کا بڑا قدم، ڈاکٹرمختاراحمد انصاری کوخراج عقیدت پیش کیا
ڈاکٹرمختار احمد انصاری نے 1928 سے 1936 تک یونیورسٹی کے چانسلرکے طور پر بھی خدمات انجام دیں اوراس کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا۔ مختاراحمد انصاری کی میراث جامعہ ملیہ اسلامیہ سے آگے پھیلی ہوئی ہے۔
Jamia ALUMNI day and Jauhar Awards 2024: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں منایا گیا الیومنائی ڈے، ملک وبیرون ملک کے الیومنائی اور جامعہ کے عہدیداران جوہرایوارڈ سے سرفراز، وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف نے کیا بڑا اعلان
سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ جاوید علی خان نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں اسٹوڈنٹس یونین کا الیکشن کرانے اور جیل میں بند الیومنائی ایسوسی ایشن کے صدر شفاء الرحمٰن کی قانونی لڑائی لڑنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کے وجود پر ہمیشہ خطرہ منڈراتا رہا ہے، اس کا بھی ہمیں مقابلہ کرنا ہے۔
Students Induction and Felicitation Program: جامعہ ملیہ اسلامیہ کےسینٹر فار ڈسٹنس اینڈ آن لائن ایجوکیشن کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد،وائس چانسلرپروفیسر مظہر آصف ہوئے شامل
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر مظہر آصف نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ بانیان جامعہ نے جو خواب دیکھاتھا،آج اس خواب کو اپنے کندھے پر لئے گھوم رہا ہوں اور کوشش کررہاہوں کہ وہ شرمندہ تعبیر ہوسکے۔
Jamia Millia Islamia: اب جامعہ ملیہ اسلامیہ میں پڑھایا جائے گا یوگا، اس طرح ملے گا داخلہ
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے بی ایڈ پروگرام کے لیے کل 1,211 امیدواروں نے درخواست دی تھی، جن میں سے 1,046 امیدواروں نے اتوار کو داخلہ امتحان میں شرکت کی۔36 میں سے 29 درخواست دہندگان نے یوگا اسٹڈیز میں سرٹیفکیٹ کے لیے داخلہ امتحان میں شرکت کی۔
Prof. Mehtab Alam Rizvi took charge of the registrar of JMI: پروفیسرمہتاب رضوی نے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کارگزار رجسٹرارکا چارج سنبھالا، نظم ونسق اوراعلیٰ تعلیمی ماحول کو ترجیح قرار دیا
پروفیسر مہتاب رضوی نے کہا کہ جامعہ میں نظم و نسق کو برقراررکھنا ان کی اعلیٰ ترجیح ہوگی اور وہ اس مقصد کواسٹیک ہولڈرزکے تعاون سے مزید مستحکم کریں گے۔
Prof. Mazhar Asif steps in as Jamia Millia Islamia’s 16th Vice-Chancellor: پروفیسر مظہر آصف کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر منتخب کرنے کا فیصلہ،دیر آید درست آید
بڑی بات یہ ہے کہ پروفیسر مظہر آصف کو وائس چانسلر بنائے جانے سے جامعہ ملیہ کے ساتھ ساتھ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں بھی خوشی کا ماحول ہے اور یہ عام تاثر ہے کہ پروفیسر مظہر کے آنے سے جامعہ ملیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔یہی وجہ ہے کہ تعلیمی برادری کھلے دل سے پروفیسر مظہر آصف کا استقبال کررہی ہے اور نیک تمناوں کا اظہار کررہی ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ کو کیوں نہیں مل رہا ہے وائس چانسلر؟ پروفیسر مظہرآصف پر کیوں ہوا تنازعہ؟
پروفیسرمظہرآصف کے خلاف خاتون ملازمہ نے جوالزام لگائے ہیں، وہ معاملہ انتہائی حساس ہے۔ الزام ہے کہ کوآرڈینیٹرکے طورپر پروفیسر راجیوسکسینہ نے 8.6 گریڈ دیا تھا، جسے ڈین ہونے کی حیثیت سے پروفیسرمظہرآصف نے کم کردیا۔
Jamia VC: جے این یو کے پروفیسر مظہر آصف پر SC/ST ظلم کا سنگین الزام – کیا ایسے ذات پرست کو جامعہ ملیہ اسلامیہ کا وائس چانسلر بنا کر نظام تعلیم کو کیا جائے گاآلودہ؟
مظہر آصف جیسے افراد کو سزا دے کر ایک مضبوط پیغام دینا ضروری ہے کہ ذات پات اور مظالم کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔